| | | |

نامور پیسر ٹرینٹ بولٹ اہم مقابلوں سے باہر کردیئے گئے

آک لینڈ،دبئی،کرک اگین رپورٹ

picture BlackCaps-Twitter

نیوزی لینڈ نے اپنے پیسرز ٹرینٹ بولٹ اورگرینڈ ڈی ہوم کو اسکواڈ سے نکال دیا ہے۔کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ کا بڑا قد کاٹھ ہے،کمال کے پیسر ہیں ،لیفٹ ہینڈ ہیں اور کلاسیکل ریکارڈ کے مالک ہیں،ساتھ میں گرینڈ ڈی ہوم ہیں۔وہ بھی  آل رائونڈر ہیں لیکن نیوزی لینڈ نے اہم سیریز سے نکال باپر کیا ہے۔

معاملہ یہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کے فوری بعد نیوزی لینڈ نے بھارت کا دورہ کرنا ہے،جہاں محدود اوورز کی سیریز کے ساتھ ٹیسٹ سیریز بھی ہے،اس کے 2 میچز ہیں،پہلا ٹیسٹ25 نومبر سے ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 3 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔اس سے قبل 17 نومبر سے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز ہوگی۔

پاکستان کے میدان آباد ہونے کی گارنٹی،ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری

بھارت کی اسپن وکٹوں کو دیکھتے ہوئے نیوزی لینڈ نے اسپن اٹیک کے ساتھ جانے کا پلان کیا ہے اور بھارتی نژاد اجاز پٹیل کے ساتھ  ولیمز سمر ویلی اور مچل سینٹنر شامل ہیں،اسی لئے ٹاپ کوالٹی پیسر بولٹ کو آرام دے دیا گیا ہے۔پیسرز میں ٹم سائوتھی،نیل ویگنار اور کیل جیمسین ہونگے۔

کیوی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دفاعی چیمپئن ہے اور اس نے اس سال یہ  ٹائٹل جیتا تھا لیکن 2021 سے 2023 کے سرکل کے لئے یہ اس کی اولین سیریز ہوگی۔بھارت اور نیوزی لیبنڈ میچز دیکھنے والے ہونگے،بھارت فیورٹ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *