| | | | | | | | | |

ناکام اور شرمندہ ٹیموں کا آج ٹی 20 ٹاکرا،ویسٹ انڈیز ہی میں 4 انڈر 19 ورلڈ کپ میچز میچز

کرک اگین اسپیشل ڈیسک

ہفتہ 22 جنوری کو ویسٹ انڈیز میں ایک اور انٹر نیشنل سیریزشروع ہونے جارہی ہے۔ایشز کی شکست کو ابھی جمعہ جمعہ 8 روز ہی گزرے ہیں کہ انگلینڈ کو ایک اور چیلنج درپیش ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی 20 میچزکی سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق 23 جنوری کی شب ایک بجے شروع ہوگا۔برج ٹائون میں انگلینڈ کا ریکارڈ برا نہیں ہے لیکن دونوں ٹیموں کی ایک بات مشترکہ ہے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ،افغانستان سخت مقابلہ کے بعد ہارگیا،پاکستان کوارٹر فائنل میں،مزید 2 میچزکے نتائج

انگلش ٹیسٹ ٹیم ایشزکی عبرتناک شکست سے دوچار ہوئی ہے،ویسٹ انڈین ٹیم اپنے ہی ملک میں آئر لینڈ کے ہاتھوں ایک روزہ سیریز میں ذلیل ہوئی ہے،دونوں ممالک شرمندہ سے ہیں،ناکام سے ہیں۔خفت میں ہے اور مزے کی بات یہ ہےکہ یہ خفت وہ ایک دوسرے کے ساتھ چونچ لڑاکر دور کریں گے۔

ویسٹ انڈیز میں آج انڈر 19 ورلڈ کپ کے 4 میچز شیڈول ہیں۔پاکستان اور پی این جی کا میچ ٹرینیڈاڈ میں ہوگا،گروپ سی کا ہی میچ افغانستان اور زمبابوے کھیلیں گے،پاکستان  لاسٹ 8 میں پہنچ چکا ہے۔زمبابوے اور افغانستان کے میچ کی فاتح ٹیم کو ٹکٹ ملے گی۔

گروپ اے میں بنگلہ دیش اور عرب امارات جب کہ گروپ بی میں بھارت اور یوگنڈا کا آمنا سامنا ہوگا۔اسکے بعد ایونٹ کے ناک آئوٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *