| | |

نیشنل انڈر 16ٹورنامنٹ کی اپ ڈیٹ

 

ملتان، پی سی بی میڈیا ریلیز

ملتان میں جاری نیشنل انڈر 16 ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سندھ بلیوز، ناردرن بلیوز اور سینٹرل پنجاب بلیوز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

ایم سی سی گراؤنڈ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے سید یحییٰ کے ناقابل شکست 104 رنز کی بدولت 202 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ احمد معی الدین 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل بلوچستان کی پوری ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر انعام اللہ 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔ عبدالمعیز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے خیبرپختونخوا کو 10 رنز سے شکست دے دی۔ 202 رنز کے تعاقب میں کے پی کی پوری ٹیم 191 رنز پر ہمت ہارگئی۔ عثمان خان کی 64 اور شاہ زیب خان کی 55 رنز اننگز رائیگاں گئیں۔ محمد نبیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناردرن نے علی مہدی کے ناقابل شکست 76 رنز کی بدولت مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے۔ عبید شنواری نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

اسپورٹس گراؤنڈ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 21 رنز سے ہرادیا۔ 189 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 167 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عثمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔محمد ثاقب اور سمیر مہناس نے 31، 31 رنز بنائے۔ اس سے قبل سینٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 188 رنز بنائے تھے۔ سبحان سعیدنے 47 اور محمد عثمان نے ناٹ آؤٹ 33 رنز بنائے۔انعام اللہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *