| | |

نیشنل ٹی 20 کپ،دفاعی چیمپئن کی جیت

لاہور، پی سی بی پریس ریلیز

نیشنل ٹی ٹونٹی کے پچیسویں میچ میں دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا نے جی ایف ایس سندھ کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان کی 100 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری نے کے پی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

خیبرپختونخوا نے 153 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کا آغاز بھی زیادہ پراعتماد نہ تھا اور اس کے ابتدائی تین وکٹیں 54 رنز گر چکی تھیں۔مصدق احمد 23، عامر عظمت 18 اور محمد حارث 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ایسے میں تجربہ کار افتخار احمد نے 34 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت ناٹ آؤٹ 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اس دوران ان فارم صاحبزادہ فرحان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے 37 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

سندھ کے زاہد محمود اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شان مسعود کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ تیرہ کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گنوانے کے بعد شان مسعود نے پہلے شرجیل خان اور پھر انور علی کے ہمراہ بالترتیب 51 اور 32 رنز کی شراکت قائم کی۔

شان مسعود نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ شرجیل خان 26 رنز بناکر آؤ ٹ ہوئے۔

انور علی نے 3 چھکوں کی بدولت 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

افتخار احمد نے 2 جبکہ نیاز خان اور آصف آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

افتخار احمد کو آلراؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *