| | |

نیشنل ٹی 20 کپ،شرجیل کی سنچری کابوجھ،سدرن پنجاب ایونٹ سے باہر

 

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز

جی ایف ایس سندھ نے اے ٹی ایف سدرن پنجاب کو 45 رنز سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ شرجیل خان کی 56 گیندوں پر 101 رنز کی تباہ کن اننگز کھیل کر سندھ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔رومان رئیس نے عامر یامین، حسان خان اور نسیم شاہ کو لگاتار تین گیندوں پر پویلین واپس بھجوا کر ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔197 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 151 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اوپنر طیب طاہر 32 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔انہوں نے سلمان علی آغا کے ہمراہ دوسری وکٹ کے لیے 43 رنز کی شراکت قائم کی۔سلمان علی 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ایسے میں اعظم خان کے 2 اور معین الدین کے 11 رنز پر پویلین واپس لوٹنے پر محمد عمران اور عامر یامین کے بالترتیب 29 اور 27 رنز کی اننگز نے سدرن پنجاب کو میچ میں کچھ امید ضرور دلائی تاہم تجربہ کار پیسر رومان کی مسلسل تین گیندوں پر تین وکٹوں نے ان امیدوں پر مکمل پانی پھیر دیا۔رومان رئیس نے 3 جبکہ انور علی ، دانش عزیز اور زاہد محمود نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

نیشنل ٹی 20 کپ،بلوچستان کامیاب،سدرن پنجاب کو جرمانہ

اس سے قبل سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شرجیل خان کی 56 گیندوں پر 101 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنزکا پہاڑ جیسا مجموعہ بنایا۔ اوپنر کی عمدہ اننگز میں 13 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔اوپنر احسان علی کے 5 رنز بناکر پویلین واپس لوٹنے پرشرجیل خان نے سعود شکیل، شان مسعود اور سرفراز احمد کے ہمراہ بالترتیب 56، 37 اور 53 رنز کی شراکت قائم کی۔ سعود شکیل 26، شان مسعود 22 اور سرفراز احمد 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انور علی نے 3 چوکوں کی مدد سے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔محمد عمران اور نسیم شاہ نے2، 2 جبکہ عامر یامین اور ضیا ء الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کے چوبیسویں میچ کے اختتام پر سندھ ، سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں 10، 10 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ بلوچستان کے پوائنٹس کی تعداد 6 ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود سدرن پنجاب کی ٹیم کے پوائنٹس کی تعداد صرف چار ہے۔

ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ پر رمیز راجہ کا یو ٹرن،کووڈ19 ٹیسٹ ہوگئے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *