| | |

نیشنل ٹی 20 کپ،212 رنزکا بڑا ہدف حاصل،حیدر علی کی اننگ رائیگاں

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز

نیشنل ٹی 20 کپ،212 رنزکا بڑا ہدف حاصل،حیدر علی کی اننگ رائیگاں ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کے دوسرے مرحلے میں اے ٹی ایف سدرن پنجاب نے نادرن کو چار وکٹوں سے شکست دے دی، سلمان علی آغا کو 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔سدرن پنجاب نے 212 رنز کا ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔سدرن پنجاب کے سلمان علی آغا نے ناقابل شکست 68 رنز بنائے انکی اننگز میں چار چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ عامر یامین نے دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔اعظم خان اور صہیب مقصود نے 23 ،23 رنز کی اننگز کھیلی۔نادرن کے سلمان ارشاد اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر نادرن کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ناردن نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔نادرن کی طرف سے حیدر علی نے 40 گیندوں پر 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انکی اننگز میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ناردرن کے عماد وسیم نے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے جبکہ محمد نوار 38 رنز بنا پائے۔سدرن پنجاب کے ضیا ءالحق نے دو جبکہ عامر یامین، نسیم شاہ اور حسان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *