Image source :Getty
کرک اگین رپورٹ
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا ہدف ورلڈ ٹی 20 کپ میں کیا ہے۔اس کے کوچ نے راز کھول دیا،ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے خلاف شیڈول میچ کے حوالہ سے بھی کچھ باتیں کی ہیں،کیوی ٹیم نے جس انداز میں پاکستان کا دورہ ختم کیا تھا،اس کے بعد حالات نارمل نہیں ہیں،کیوی ہیڈ کوچ اس کا دبائو رکھتے ہیں یا نہیں ،یہ بھی انہوں نے بتایا ہے۔
کیوی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں اپنے مشن کا آغاز 26 اکتوبر سے کرے گی جب کہ پاکستان اس سے قبل ہائی وولٹیج میچ کھیل چکا ہوگا،اس لئے قومی ٹیم کچھ اور جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔بلیک کیپس کے ہیڈ کوچ گیری سٹید کے نزدیک میگا ایونٹ کا پہلا ہدف سیمی فائنل کی سیٹ پکا کرنا ہے اور اس کے لئے تیاری جاری ہے۔نیوزی لینڈ ٹیم یو اے ای پہنچ گئی ہے۔اس سال جون میں اس نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا ہے،وہ آئی سی سی کا یہ ایونٹ بھی اپنے نام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ نے جس انداز میں پاکستان کا دورہ پاکستان میں 7روز پریکٹس کرکے ختم کیا تھا،اس کے بعد سے دونوں ممالک میں سخت کھچائو ہے اور اس لئے اس کے اثرات میچ پر بھی پڑیں گے ۔ہیڈ کوچ کہتے ہیں کہ پاکستان سے ہمیشہ اچھے مقابلے ہوئے ہیں،ان میں سے یہ بھی ایک ہوگا۔پاکستان کرکٹ کا جو نقصان ہوا،اس کا ہم کچھ نہیں کرسکتے تھے لیکن ان کے غم میں شریک ہین،میرا نہیں خیال کہ اس سے ہمارے میچ پر کوئی اثرات مرتب ہونگے۔
پاکستان سے اچانک بھاگنے والی کیوی ٹیم ہنسی خوشی ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے روانہ
نیوزی لینڈ کرکٹ ہیڈ کوچ پھر پاکستان کے غصہ اور غم سے لاعلم ہیں،کرکٹ بورڈ،ملکی حکام،پلیئرز اور کرکٹ شائقین کتنے غصہ میں ہیں،اس کا اندازا میچ سے 24 گھنٹے قبل ہوگا۔پاکستانی فینز ورلڈ ٹی 20 کپ ہارجانا قبول کرلیں گے لیکن نیوزی لینڈ سے شکست قبول نہیں ہوگی،اسے پھڑکانا وہ اہم سمجھیں گے۔