| | | | |

نیوزی لینڈ کرکٹ کی دورہ پاکستان ری شیڈولنگ کی تصدیق،شیڈول جاری،مارٹن گپٹل بھی متاسف

کرک اگین رپورٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ بھی بری طرح ہل کر رہ گیا ہے۔دورہ پاکستان کی منسوخی کے اثرات چہار جانب محسوس کئے گئے ہیں۔سابق کرکٹرزنے جس انداز میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو لٹارا ہے،اس کی مثال ہی نہیں ملتی۔نتیجہ میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور مسعتفی ہونے پر مجبور ہوئے تو دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ حکام بری طرح پریشانی کا شکار ہیں۔ایسے میں جمعہ 8 اکتوبر 2021 کی صبح نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم اعلان سامنے آگیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف  ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے منسوخ شدہ دورے کو ری شیڈول کرنے کے لئےبیک ڈور رابطے ہیں،اس حوالہ سے جلد ہی تفصیلات سامنے آجائیں گی لیکن یہ سیریز 2023 کے اگلے 8 سالہ فیوچر ٹور پروگرام کے آغاز سے قبل ہی ہوگی۔نیوزی لینڈ نے گزشتہ ماہ آخری منٹ میں دورہ پاکستان ختم کیا تھا،جب پہلے ون ڈے کے آغاز میں صرف  چندمنٹ باقی تھے۔ٹیم نام نہاد سکیورٹی الرٹ پر واپس چلی گئی تھی۔

گالیاں،گھٹیا پن، بکواس،نادان،انگلینڈ بورڈ کے اجلاس کی سنسنی خیز اندرونی کہانی

ایک روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اعلان کیا تھا کہ اگلے ہفتہ قوم، کو اچھی خبر ملے گی جب کیوی ٹیم کے دورہ پاکستان کو ری شیڈول کرنے کی تفصیلات سامنے آئیں گی۔رمیز کے اعلان کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں کیوی بورڈ کے چیف وائٹ نے نہ صرف تصدیق کی ہے بلکہ ساتھ ہی ممکنہ تاریخ بھی بتادی ہیں۔

کرک اگین تحقیق کے مطابق اگلے سال بھی اکتوبر،نومبر میں ورلڈ ٹی 20 کپ شیڈول ہے،اس کا میزبان آسٹریلیا ہے۔کیوی ٹیم نے اگلے سال پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ایک خیال یہ ہے کہ اسی سیریز کے ساتھ ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز طے کی جائے۔دوسرا خیال یہ ہے کہ ٹیسٹ سیریز اپنے وقت پر ہو۔ورلڈ ٹی 20سے قبل ممکنہ ونڈو نکالی جائے لیکن کیوی ٹیم کے اپنے شیڈٖول آڑے آرہے ہیں۔2023 کے شروع میں پی ایس ایل بھی ہونی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں موجود کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل نے بھی دورہ پاکستان کی منسوخی کو حیران کن قرار دیا ہے اور پہلی بار لب کشائی کرتے کہا ہے کہ یہ پوری کرکٹ باڈی کے لئے حیران کن تھا۔ہم سب پاکستان کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں اور جلد ہی وہاں کرکٹ کھیلتے دکھائی دیں گے۔پاکستان کرکٹ کے لئے محفوظ ترین ملک ہے۔اس سے قبل کیوی کپتان کین ولیمسن نے بھی دورہ پاکستان کی منسوخی کو شرمناک قرار دیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *