| | | | | | | | |

نیوزی لینڈ کو ہرانے پر باقی ٹیمیں کیا دعائیں مانگنے لگیں،مائیکل وان نے پردہ فاش کردیا

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

image by Twitter

پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح پر انٹر نیشنل اسٹارز نے جو رد عمل دیا تھا،کرک اگین نے سب سے قبل وہ شائع کیا تھا،اسی طرح نیوزی لینڈ کے خلاف بھی پاکستانی جیت پر کرک اگین سب سے قبل رپورٹ کررہا ہے کہ اب دنیا کا کیا رد عمل ہے۔یہ اس لئے بھی اہم ہے کہ پاکستان سے بھاگنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کو مار پڑی ہے۔

پھڑ پھڑانے والے کیویز ذبح،پاکستان کا نیوزی لینڈ کو کرارا جواب،کرک اگین کی مسلسل دوسری پیش گوئی سچ

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ اب پاکستانی ٹیم توقعات پر پورا اترنے والی لگی ہے۔یہ ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی۔تمام دوسری ٹیمیں اب اس کا سامنا کرنے سے بچنے کی کوشش کریں گی اور یہ دعا کریں گی کہ اس ٹیم سے کوئی ناک آئوٹ میچ نہ پڑے اور اگر ہم فائنل میں پہنچیں تو پاکستان سے سامنا نہ ہو۔وہ پہلے ہی ہارجائے۔مائیکل وان نے کہا ہے کہ مجھے پاکستانی ٹیم کا کھیل دیکھنا پیارا لگتا ہے۔

انگلینڈ کے پیسر جوفرا آرچر نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان کی بائولنگ دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔ساتھ ہی پاکستانی ٹیم کی تعریف کی ہے۔کہا ہے کہ شاباش ٹائیگرز۔

شعیب ملک نے فتح پر صرف ایک لفظ لکھا ہے،سب پر بھاری ہے۔الحمد للہ۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ الحمد للہ،تمام ڈیپارٹمنٹ بھی جاگ گئے ہیں ،ہمیں ابھی مزشید دعائوں کی ضرورت ہے،ہم انشااللہ دعائوں سے جیتیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *