| | | | | |

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،بھارت نچلے نمبر پر لڑھک گیا،ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل بھی تبدیل

دبئی،کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ

image source Twitter

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن میں بھارت کی جنوبی افریقا میں شکست اسے گلے پڑی ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر اس کی تنزلی ہوگئی ہے۔بھارت پانچویں نمبر پر سرک گیا ہے،جنوبی افریقا نے اس کی جگہ نمبر 4 پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔

ٹیبل پرسری لنکا 100 فیصد پوائنٹس اوسط کے ساتھ پہلے،آسٹریلیا 83 سے زائد کی اوسط سے دوسرے اور پاکستان 75 کی پوائنٹس اوسط سے تیسرے نمبر پر ہے۔جنوبی افریقا نے 66۔66 کی اوسط سے چوتھی پوزیشن بنالی ہے۔بھارت اب 49 کی اوسط شرح کے ساتھ 5 ویں نمبر پر آگیا ہے۔نیوزی لینڈ کا 33 فیصد شرح کے ساتھ چھٹا نمبر ہے۔بنگلہ دیش 7 ویں،ویسٹ انڈیز 8 ویں اور انگلینڈ 9 ویں وآخری نمبر پر ہے۔

رونا کام آیا نہ چلانا،بھارت کو کیپ ٹائون میں بھی 7 وکٹ کی شکست،سیریز پروٹیز کے نام

بھارت کے 9 ٹیسٹ میچزکے بعد اب  53 پوائنٹس ہیں۔آسٹریلیا کے 40 اور پاکستان کے 36 پوائنٹس ہیں۔باقی ٹیموں کے پوائنٹس بھی کم ہیں۔

ادھر گزشتہ رات ورلڈ کپ سپر لیگ میں کوفی تبدیلی ہوئی ہے۔آئرلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت پر چوتھی پوزیشن ہوگئی ہے۔ویسٹ انڈیز کا 5 واں نمبر ہے۔بھارت چھٹے،سری لنکا 7 ویں اور پاکستان 8 ویں نمبر پر ہے۔جنوبی افریقا کا 9 واں اور نیوزی لینڈ کا 10 واں نمبر ہے۔انگلینڈ پہلے،بنگلہ دیش دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔پاکستان کے لئے اہم ایک روزہ سیریز اس سال ہونے جارہی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *