| | | | | | |

ورلڈ ٹی 20،زخم خوردہ پاکستان اپنے دشمنوں کا شکار کیسے کرے گا،مکمل شیڈول

تصویر بشکریہ: اے ایف پی

کرک اگین رپورٹ

ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے آغاز میں اب صرف 3 ہفتئ باقی رہ گئے ہیں ،۔ہر ٹیم کا شیڈول فائنل ہے۔ایونٹ میں 16 ممالک شریک ہیں۔8 ممالک براہ راست سپر 12 کھیلیں گے جب کہ 8 ممالک اس سے قبل 7روزہ پہلا رائونڈ کھیلیں گے،ادھر سے 4 ٹیمیں سپر 12 کا ٹکٹ کٹوائیں گی اور باقی 4 ٹیمیں اپنے گھروں کی راہ لیں گی۔

کرک اگین ورلڈ ٹی 20 اسپیشل  میں سب سے پہلے ہر ٹیم کے میچز کا شیڈول الگ الگ دے گا۔اس کے بعد مکمل شیڈول دیا جائے گا اور پھر ورلڈٖ ٹی 20 کپ کے حوالہ سے اہم ترین معلومات بھی شیئر کی جائیں گی۔سب سے قبل پاکستان کے ورلڈ ٹی 20 کپ میچز کا شیڈول دیکھتے ہیں۔پاکستان گروپ 2 میں موجود ہے۔پہلا میچ ہی روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان بمقابلہ بھارت،24 اکتوبر 2021،دبئی۔رات 7 بجے

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،26 اکتوبر 2021،شارجہ،رات 7 بجے

پاکستان بمقابلہ  افغانستان،29 اکتوبر2021،دبئی۔رات 7 بجے

پاکستان بمقابلہ  کوالیفائر،2 نومبر 2021،ابوظہبی۔رات 7 بجے

پاکستان بمقابلہ کوالیفائر،7نومبر2021،شارجہ،رات 6 بجے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *