| |

ورلڈ ٹی 20،سری لنکن اسکواڈ میں بہت بڑا کھلاڑی شامل،ذمہ داری نئی

Image By Getty Images

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا کےسابق کپتان مہیلا جے وردھنے کو ان کے ملک نے ایک ایسی جگہ پر لگادیا ہے،جہاں سے اسے مستقبل میں اتنا ہی فائدہ ہوگا،جتنا آج بھارت کو ہورہا ہے اور پاکستان کو بھی اسی راہ پر چلنے کی ضرورت ہے۔مہیلا جے وردھنے  کو سری لنکا کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ٹیم کا کنسلٹنٹ اور مینٹور مقرر کیا ہے۔انڈر 19 ورلڈ کپ اگلے سال ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔اسی طرح سری لنکن بورڈ نے مہیلا جے وردھنے کو اپنی نیشنل کرکٹ ٹیم کی ایک عمومی ذمہ داری بھی دی ہے۔

جے وردھنے سری لنکن قومی کرکٹ ٹیم کے  کے مینٹور مقرر کئے گئے ہیں۔وہ ورلڈ ٹی 20 کپ میں یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔وردھنے اس وقت متحدہ عرب امارات میں ہیں۔آئی پی ایل کے لئے ممبئی انڈینز کی ہیڈ کوچنگ کرنے والے مہیلا جے وردھنے کو فوری طور پر واپس سری لنکا آنے کو کہا گیا ہے۔

اس سے قبل بھارت بھی ورلڈ ٹی20کے لئے ایم ایس دھونی کو بطور کنسلٹنٹ اپنے کیمپ میں شامل کرچکا ہے۔تمام ٹیمیں اپنے کیمپس میں  سینئرز کو شامل کر رہی ہیں۔پاکستان کو بھی اس کی سخت ضرورت ہے۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ انہیں انڈر 19 ٹیم کی بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔بھارت نے راہول ڈریوڈ کو یہ ذمہ داری مستقل سوپی ہوئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *