| | | | | | | |

ورلڈ ٹی 20،قومی ٹیم کے کوچ ویرنن فلینڈر کا اہم بیان،انگلش صحافی کا مشورہ بھی آگیا

لاہور،پی سی بی   میڈیا ریلیز

ورلڈ ٹی 20،قومی ٹیم کے کوچ ویرنن فلینڈر کا اہم بیان،انگلش صحافی کا مشوہ بھی آگیا ویرنن فلینڈر، باؤلنگ کنسلٹنٹ قومی کرکٹ ٹیم نے کہا ہے کہ میں پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلرز کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوںاپنے تجربے کی روشنی میں ان نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کی کوشش کروں گا۔وہ جلد ہی پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے والے ہیں۔پی سی بی کے  36 ویں پوسٹ کارڈ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم  کے پروٹیز بائولنگ کوچ نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 میں نتائج سامنے ہونگے۔

پوسٹ کارڈ میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کو بھی موضوع بنایا گیا ہے،اسی سلسلہ میں  لارنس بوتھ، انگلش صحافی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو چاہیے کہ اب 2022 میں پاکستان کا دورہ مکمل کرے
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے تعلقات دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مائیک ہیزمن، معروف کمنٹیٹر نے کہا ہے کہ عموماً اس طرح کے ٹورنامنٹس میں ٹیمیں رن ریٹ کا خیال نہیں رکھتی
مگر نیشنل ٹی ٹونٹی میں تمام کھلاڑی ٹورنامنٹ کے آغاز سے رن ریٹ ذہن میں رکھ کر کرکٹ کھیل رہے جو بہت اچھا ہے
ٹورنامنٹ میں میری پسندیدہ ٹیمیں سینٹرل پنجاب اور کے پی ہیں

سعود شکیل، کپتان پاکستان شاہینز کہتے ہیں کہپاکستان شاہینز کے تمام کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے
بطور کپتان یہ میرے لیے ایک نیا چیلنج ہے، جسے پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو، چیف میڈیکل آفیسر پی سی بی نے بھی اپنے خیالات ظاہر کئے ہیں ۔کہتے ہیں کہ فٹنس کے لیے ڈائیٹ اور ورزش سے زیادہ ان میں تسلسل لانا لازمی ہوتا۔

تانیہ ملک، ہیڈ آف ویمنز کرکٹ پی سی بی کے مطابق ہمارا انٹرنیشنل شیڈول بہت مصروف ہے میرا ہدف اپنا ڈومیسٹک شیڈول بھی مصروف بنانا ہوگا۔یہ کرلیا تو ہماری خواتین کرکٹ بہت ترقی کرے گی۔تصویر کے لئے پی سی بی کا شکریہ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *