کرک اگین تحقیق
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔پاکستانی ٹیم میں بیک وقت 2 پرانے پلیئرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کی موجودگی سب کے لئے حیران کن ہے۔شاید بہت سوں کے لئے اطمینان بخش بھی ہو۔وہ لوگ جو یہ سوچ رہے ہوں کہ پاکستانی ٹیم بوڑھے یا زیادہ عمر کے پلیئرز کے ساتھ ٹی 20 جیسا تیز فارمیٹ کھیل رہی ہے تو تیزی،چستی بلکہ چابکدستی کے امکانات کم ہوجائیں گے تو ان کے اطمینان کے لئے کرک اگین نے نہایت ہی منفرد تحقیق ہے،اسے دیکھنے کے بعد آپ کی پریشانی ختم ہوجائے گی کہ پاکستانی ٹیم کچھ زیادہ ہی بوڑھی ہے۔ایسا ہر گز نہیں ہے بلکہ اکثر پاکستانی پلیئرز ینگ ہیں۔دنیا کی دیگر ٹیموں سے موازنہ کریں تو مجموعی طور پر عمر کم بنے گی ۔پاکستان سے زیادہ کئی ممالک زیادہ عمر کے پلیئرز رکھتے ہیں۔
اعلان کردہ ورلڈ ٹی 20 کپ اسکواڈز میں شامل پلیئرز کی عمر کو جمع کیا جائے تو پاکستان کی 15 رکنی کرکٹ ٹیم 428 سال کی بنتی ہے۔،اس میں 2 پلیئرز محمد حفیظ41 اور شعیب ملک 39 سال کے سب سے زیادہ عمر رسیدہ ہیں۔اب دوسری ٹیموں کے پلیئرزکی عمر دیکھی جائے اور جمع کی جائے تو اس حساب سے ویسٹ انڈیز کے پلیئرز 464 سال کی مجموعی عمر رکھتے ہیں۔جنوبی افریقا کے پلیئرز 433 سال،نیوزی لینڈ کے 464 اور بھارت کے پلیئرز کی مجموعی عمر436 سال بنتی ہے۔انگلینڈ 470 اورآسٹریلیا 457 سال کی ٹیم کے ساتھ سامنے آیا ہے۔نامور ٹیموں میں بنگلہ دیش کے پلیئرز کی عمر سب سے کم 398 سال ہے۔سری لنکا نے ابتدائی اسکواڈ میں 19 پلیئرز رکھے ہیں تو فی الحال اس کی ٹیم 504 سال کی ہے اور افغانستان کی ٹیم 18پلیئرز کے ساتھ490 سال کی ہے۔
سرفراز احمد کا سفارشی میڈیا،انضمام الحق سلیکشن پر برہم،بات سچ کرگئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہے کہ 16 ممالک میں سب سے عمر رسیدہ پلیئر محمد حفیظ 41 سال کی عمر میں ایونٹ میں شریک ہے بلکہ یہ اعزاز تو ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کو حاصل ہے جو 42 سال کی عمر میں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے۔حفیظ کا دوسرا نمبر بنتا ہے،اومان ٹیم میں 2 پلیئرز محمد خوشی اور محمد ندیم39،39 سال کے ساتھ موجود ہیں۔