| | | | |

ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ کے ساتھ خفیہ میٹنگ ختم،تبدیلی یا کچھ اور،تفصیلات کرک اگین پر

کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ پر میڈیا کا وار خالی گیا۔قومی ٹیم اسکواڈ میں تبدیلی کے حوالہ سے چلتی مہم اس وقت عروج پر پہنچ گئی،جب یہ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں رات کو خفیہ میٹنگ ہوگی ،اس کے حوالہ سے خوب چہ مگویاں بھی کی گئیں۔بعض حلقوں کی جانب سے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کے متوقع پلیئرز کے نام بھی سامنے آگئے۔

منگل کی شب اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چیف سلیکٹر نے کھلاڑیوں کے ساتھ مختصر بات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا ہے کہ  دائیں بائیں کی خبروں پر دھیان مت دیں،یہاں ایسا کچھ نہیں ہونے لگا ہے۔قومی ٹی 20 کپ کے میچز ورلڈ کپ کا ٹرائلز نہیں ہیں۔

کر اگین سجھ سکتا ہے کہ قومی ٹی 20کپ کے اسکواڈ میں شامل بعض پلیئرز قومی ٹی 20 کپ میں ناکام جارہے ہیں،ان پر شدید دبائو ہے۔اوپر سے میڈیا ٹرائل بھی عروج پر ہے،ایسے میں آئوٹ آف فارم پلیئرز کےا عتماد کی بحالی کی یہ کوشش تھی جو کہ غلط رنگ میں پیش کی گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *