| | | | |

ورلڈ ٹی 20 کپ،پاکستان اسکواڈ کا آج کووڈ امتحان،ٹریننگ شیڈو ل،اہم تفصیلات جاری

کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ ٹی 20 کپ کے حوالہ سے مہم کے آغاز کی تفصیلات جاری ہوگئی ہیں۔آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2021 کے لئے قومی کرکٹ اسکواڈز کے کورونا ٹیسٹ آج ہورہے ہیں۔ورلڈ کپ اسکواڈ کے مستقل 15 ممبران۔3 ریزرو پلیئرز،کوچنگ اسٹاف سمیت ان کی فیملیز آج 8 اکتوبر جمعہ کو بڑے امتحان سے گزرنے والے ہیں۔لاہور میں کووڈ ٹیسٹ ورلڈ ٹی 20 کپ کا پہلا ٹکٹ ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اراکین آج جمعہ کو اپنے فیملی ممبران کے ساتھ پی سی بی کے بائیو سیکیور ببل میں داخل ہونگے،جہاں ان کے کووڈ ٹیسٹ لئے جائیں گے،رپورٹ کلیئر آنے کے بعد 10 اکتوبر سے انہیں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور اور ایل سی اے گرائونڈ میں ٹریننگ و محدود قرنطینہ کی اجازت ہوگی۔قومی ٹیم ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے 15 اکتوبر کو دبئی روانہ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے ٹریننگ کیمپ کے دوران پلیئرز کی میڈیا کانفرنسز کا بھی اہتمام کیا ہے،اس کے تحت  9 اکتوبر کو محمد رضوان،10 اکتوبر کو قومی ٹیم کے نئے بائولنگ کوچ ویرنن فلینڈر،11 اکتوبر کو حسن علی،12 اکتوبر کو شاہین آفریدی،13 اکتوبر کو نائب کپتان شاداب خان اور 14 اکتوبر کو کپتان بابر اعظم میڈیا سے بات کریں گے،

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *