| | | | | | | | |

ورلڈ ٹی 20 کپ سے آج ایک ٹیم کے باہر یونے کا دن،بد قسمت کون،پیش گوئی

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

ایک ایسا دن ہے،ایک ٹیم کے باہر ہونے اور ایک ٹیم کے سیمی فائئنل میں جانے کا وقت آئے گا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں جمعہ کس پر بھاری ہوگا۔کس کے لئے خوش بخت ہوگا،اس کا فیصلہ 28 اکتوبر کو 2 اہم ترین میچز کے ساتھ ہوگا۔کیا ہی اتفاق ہے کہ دن میں شیڈول ایک میچ کے فیصلہ سے ایک ٹیم باہر ہوگی،رات کے وقت دوسرے میچ کے نتیجہ سے ایک ٹیم سیمی فائنل کنفرم کرسکتی ہے،اتفاق سے دونوں الگ الگ گروپ ہیں۔

پی ٹی وی والے پاگل،مجھے برطرف کرنے کی ان کی کیا اوقات،شعیب اختر برسنے پر کیوں مجبور

اس سٹوری میں پہلے میچ کی بات کرتے ہیں۔جمعہ کی سہ پہر 3 بجے شارجہ میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز مدمقابل ہونگے،گروپ 1 میں دونوں 5 ویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔دونوں ٹیمیں 2،2 میچز کھیل چلی ہیں۔دونوں ہی ناکام، ہیں۔دونوں پوائنٹس ٹیبل سے فارغ ہیں۔اتفاق سے اب ایک دوسرے کے خلاف کھیل کر اپنی کامیابی کاکھاتہ کھولنے کی کوشش میں ہیں۔

ویسٹ انڈیز ایونٹ کا دفاعی چیمپئن ہے۔پہلے میچ میں 55 پر ڈھیر ہوا،انگلینڈ نے ادھیڑ کر رکھ دیا۔دوسرے میچ میں بھی پروٹیز کے سامنے بے بس رہے۔بنگلہ دیش کی ٹیم انگلینڈ سے ہاری ہے۔سری لنکا کے سامنے بھی کھڑی نہ ہوسکی۔

دونوں کا آپس میں کیا مقابلہ ہے۔ویسٹ انڈیز بیٹنگ کے مسائل سے دوچار ہے لیکن جیسن ہولڈر کے آنے کے بعد اس کی افرادی قوت بہتر ہوگی۔ادھر بنگلہ دیشی ٹیم میں ایک سے بڑھ کر ایک ہیرو ہے،اس کے باوجود فارم میں نہیں ہے۔

ورلڈ کپ سے باہر ہونےکا ڈر،ویسٹ انڈیز ٹیم میں ہنگامی تبدیلی،ایک اور کپتان شامل

فیورٹ کون،کرک اگین کا ماننا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم فیورٹ نہ ہوتے ہوئے بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت سکتی ہے۔شکیب الحسن سمیت سپنرز اور پیسرزویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو جکڑ سکتے ہیں۔ٹاس اہمیت کاحامل ہوگا۔دیکھنا یہ ہوگا کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم کہاں جاتی ہے،ویسے یہ دن کا میچ ہے،اس میں بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو بھی مشکل نہیں آئے گی۔

دونوں ممالک میں اب تک کھیلے گئے 11 ٹی 20 میچز میں مقابلہ ہمیشہ ہی کانٹے کا رہا ہے۔ویسٹ انڈیز نے اگر 6 میچز جیتے ہیں تو بنگلہ دیشی ٹیم بھی پیچھے نہیں رہی اور 5 کامیابیوں کا مزا چکھا ہے۔اس لئے ورلڈ ٹی 20 کپ میں سخت مقابلہ ہوگا۔

اہم ترین بات ایک ہی ہے۔بنگلہ دیش یا ویسٹ انڈیز،آج کے میچ کے ساتھ ہی ایک ٹیم ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 سے باہر ہوجائے گی،ویسے بنگلہ دیش نے جن حالات میں پہلا مرحلہ کھیلا تھا،وہ نہایت ہی برا تھا،اسے دیکھیں تو یہی خیال بننتا ہےکہ اسے ہی باہر ہونا ہوگا لیکن ویسٹ انڈیز کے رواں ایونٹ میں کارنامے دیکھیں تو درست معنوں میں اسے بھی گھر جانا چاہئے۔سخت مقابلہ کی توقع ہے۔بنگلہ دیشی ٹیم دفاعی چیمپئن کا دھڑن تختہ کرسکتی ہے۔ادھر کالی آندھی نے زور پکڑ لیا تو پھر ٹائیگرز اندھیرے میں منہ چھپاتے پھریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *