| | | | |

ورلڈ ٹی 20 کپ کا بڑا بلنڈر،کیچ ڈراپ ، امپائر نے کھڑی کردی

Image Source Fox Sports

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ڈرامہ،کیچ ڈراپ ہونے کے باوجود امپائر نے انگلی کھڑی کردی۔یہ واقعہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے میچ میں پیش آیا،کرکٹ فینز حیران رہ گئے،لوگوں نے اس پر بھی دلچسپ تبصرے کئے اور خوب مذاق کیا ہے۔

جمعرات کو ورلڈ ٹی 20 کپ کا میچ کھیلا گیا۔آسٹریلیا کی ٹیم سری لنکا کے خلاف 155 رنزکے تعاقب میں تھی،اسٹار بیٹر ڈیوڈ وارنر کا دن تھا جو اپنی کھوئی فارم بحال کرنے میں تھے۔ایسے میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آگیا ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،استاد اور شاگرد آمنے سامنے،پاکستان کے لئے آج ہی سیمی فائنل کنفرم

سری لنکن اسپنر دشمناتھ چمیرا بال کر رہے تھے کہ ان کی گیند لیگ سائیڈ کی جانب تھی،ڈیوڈ وارنر نے کھیلنے کی کوشش کی ،بال نے بیٹ کا کنارہ لیا اور وکٹ کیپرکوشال پریرا نے اسے پکڑنے کی کوشش کی۔فیلڈر نے خوشی میں ہاتھ بلند کردیئے اور وکٹ کا جشن شروع کردیا،ایسے میں امپائر رچرڈ النگورتھ نے انگلی کھڑی کردی،جس کا مطلب تھا کہ وارنر آئوٹ ہیں۔

حقیقت میں سری لنکن وکٹ کیپر کیچ ڈراپ کرچکے تھے۔پھر کیا تھا،خوب تڑکا لگا۔ڈیوڈ وارنر کا اس وقت انفرادی اسکور صرف 18 تھا،یہ کیچ سری لنکا کے لئے بڑی موت کا باعث بن گیا۔آسٹریلیا 7 وکٹ سے جیت گیا،وارنر نے ففٹی مکمل کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *