| | | | |

ورلڈ ٹی 20 کپ کےلئے آئی سی سی نے بڑا فیصلہ سنادیا

 

کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے حوالہ سے بڑی خبر سنادی،ایونٹ کے آغاز سے صرف 15 روز پہلے ایسی خبر کا آنا ایونٹ کو چار چاند لگادے گا،یہ آئی سی سی،بھارتی کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی ہے کہ انہوں نے وہ فیصلہ منوالیا ہے جس کا امکان کم تھا۔ٹی وی پر  دیکھنے والے کروڑوں شائقین کا لطف بھی اب دوبالا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق کرکٹ کی گلوبل باڈی نے اتوار کی شام اعلان کیا ہے کہ ورلڈ تی 20 میچز دیکھنے کے لئے کرکٹ فینز کو گرائونڈ آنے کی اجازت ہوگی اور یہ تعداد گرائونڈ کی گنجائش کا 70 فیصد ہوگی۔اس طرح ورلڈ ٹی 20 میچز دیکھنے کے لئے اومان،دبئی،شارجہ،ابوظہبی کے اسٹیڈیمز 70 فیصد آباد ہونگے۔اتوار کو کرکٹ فینز کے لئے یہ بڑی بگ بریکنگ نیوز تھی جو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب ہرایک کی نگاہ پنڈورا پیپرز پر مرکوز تھیں۔

کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں سختیاں ہیں۔متحدہ عرب امارات کی حکومت کے بھی ٹائٹ قوانین نافذ ہیں۔ایسے میں اس کا 70 فیصد تماشائیوں کی اجازت دینا بڑا کارنامہ ہوگا۔ایونٹ کو ہر اعتبار سے چار چاند لگیں گے۔ورلڈ ٹی 20 کپ کا پہلا مرحلہ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا جب کہ سپر 12 کا فیصلہ کن معرکہ 23 اکتونر کو جنوبی افریقا وآسٹریلیا کے میچ سے شروع ہوگا۔ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *