| | | |

ورلڈ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا،شان مسعود کے پاس بھی سنہری موقع

لندن،کرک اگین رپورٹ

ورلڈ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا،شان مسعود کے پاس بھی سنہری موقع۔انگلش کائونٹی میں نیا ریکارڈ بن گیا۔سرے ٹیم نے بڑے ٹوٹل کا نیا ریکارڈ ایسے بنایا ہے کہ اننگ میں سرے سے کوئی سنچری نہیں ہے۔کینٹ کے خلاف 9 وکٹ پر671 اسکور بنائے گئے۔یہ اس اعتبار سے نیا ریکارڈ ہے کہ اننگ کا مجموعہ بڑا بن گیا۔کوئی بھی بیٹر سنچری نہ کرسکا۔اس کے علاوہ دوسرا ریکارڈ یوں برابر ہوگیا کہ اننگ میں7 بیٹرز نے ہاف سنچری کیں ،کوئی بھی اپنی اننگ کو تھری فیگر میں داخل نہ کرسکا۔سابقہ ریکارڈنمیبیا نے یوگنڈا کے خلاف 12 سال قبل بنایا تھا،جب 609 اسکور کئے،اسکور میں کوئی سنچری نہ تھی۔یوں یہ ورلڈ ریکارڈ بن گیا۔

شان مسعود نے قومی سلیکٹرز کے انگلینڈ میں ورنٹ نکال دیئے،ایک اور سنچری

اسی کائونٹی میں ہم شان مسعود کی سنچری کا ذکر کرچکے ہیں۔وہ 113 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئے ہیں۔یوں رواں سیزن میں ان کا مجموعی اسکور 826 ہوگیا ہے۔اس طرح اس ماہ کے ختم ہونے سے قبل ایک ہزار اسکورمکمل ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ان کے پاس اس میچ کی اننگ سمیت آخری میچ باقی ہے۔شان مسعود کے پاس 3 اننگز باقی بچی ہیں۔

ایک اور میچ میں پاکستان کے کھلاڑی حارث رئوف کے لئے دن مشکل رہا،کوئی وکٹ نہ لےسکے۔یوں ان کی اننگ بھر کی کارکردگی اس طرح رہی ہے کہ 105 اسکور کے عوض ایک وکٹ لے سکے جو انہوں نے پہلے روز لی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *