| | | | | | | | | | | | | | | |

ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل،آئرش ٹیم کی تیسری پوزیشن،پاکستان 8ویں نمبر پر

کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں آئرلینڈ ٹیم کا سکہ چل رہا ہے۔جنوبی افریقا اور زمبابوے کے خلاف سیریز برابر کرنے کے بعد آخر کار اس نے ویسٹ انڈیز میں ایک روزہ سیریز بھی جیت لی ہے،اس کامیابی کے ساتھ ہی ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر اس کی حیران کن طور پر تیسری پوزیشن ہوگئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کی کنگسٹن میں تدفین،آئرلینڈ نے تاریخی ون ڈے سیریز جیت لی

ٹاپ پوزیشن پر موجود انگلینڈ کے95 ،دوسرے نمبر پر 80 پوائنٹس کے  ساتھ بنگلہ دیش کا راج ہے۔68 پوائنٹس لئے آئرش ٹیم کا تیسرا نمبر ہوگیا ہے۔ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں براہ راست کوالیفائی کرنے کا جہاز ہے،جس کی ٹاپ 8 سیٹوں پر آنے والی ٹیمیں براہ راست بھارت کی پرواز پکڑیں گی،باقی ٹیموں کو ورلڈ کپ کوالیفائر میں جانا ہوگا۔

بڑے اپ سیٹ کا امکان،ویسٹ انڈیز کو آئرلینڈ سے سیریز کی شکست کا خطرہ

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق  آسٹریلیا 60 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے،سری لنکا 52 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں ،ویسٹ انڈیز 50 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے،بھارت 49 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں اور پاکستان40 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے قریب ترین جنوبی افریقا ہے،اس کے 39 پوائنٹس ہیں۔9ویں پوزیشن ہے۔نیوزی لینڈ اور افغانستان 30،30 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں اور 11 ویں نمبر پر موجود ہیں۔نیدر لینڈ اور زمبابوے کے 25،25 پوائنٹس ہیں اور 12 ویں ،13ویں پوزیشن ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *