| | | | | | | | | | | | |

ورلڈ کپ ٹی 20 وارم اپ میچز،سپر 8 ٹیمیں کل سے جلوہ گر،پاکستان کے پہلے میچ کی ٹیم

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کا جہاں آج 17 اکتوبر کو آغازہورہا ہے،وہاں ٹاپ 8 ٹیموں کے اہم ترین وارم اپ میچز کا سلسلہ کل 18 اکتوبر سے شروع ہوگا۔8 ٹیمیں 2،2 میچز کھیلیں گی اور 20 اکتوبر کو فارغ ہوجائیں گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو 2 میچز ملے ہیں،دونوں ہی اچھی ٹیموں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا سے ہیں۔18 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان کا میچ ویسٹ انڈیز سے ہوگا،یہ میچ دوپہر3بجے شروع ہوگا،اسی وقت افغانستان اور جنوبی افریقا ابو ظہبی میں مدمقابل ہونگے۔شام 7 بجے دبئی میں بھارت اور انگلینڈ،اسی وقت ابوظہبی میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کھیلیں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستانی گروپ میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی آمد متوقع،سری لنکا بھی آسکتا

پھر ایک دن کے وقفہ کے بعد 20 اکتوبر کو بھارت اور آسٹریلیا دبئی اور انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ابو ظہبی میں 3 بجے میچ کھیلیں گے،رات 7 بجے ابو ظہبی میں پاکستان اورجنوبی افریقا،دبئی میں افغانستان اور جنوبی افریقا آمنے سامنے ہونگے،اس کے ساتھ ہی پریکٹس میچز ختم ہونگے۔

سوال یہ ہے کہ پاکستان ان 2 پریکٹس میچز میں اپنی کون سی ٹیم کھلائے گا۔عام طور پر اپنی وہ اسٹرینتھ آزمائی جاتی ہے جسے آگے میچز کھیلنے ہیں۔بعض اوقات حریف ٹیم کے لئے ایک سر پرائز بھی رکھا جاتا ہے۔خیال ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں 99 فیصد وہی کھلاڑی شامل ہونگے جنہوں نے بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو پہلا میچ کھیلنا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *