| | | | | | | |

وزیر اعظم پاکستان نے کہاں میچ دیکھا،فتح پر تاریخی کلمات

دبئی،جدہ،لاہور-کرک اگین رپورٹ

وزیر اعظم پاکستان نے کہاں میچ دیکھا،فتح پر تاریخی کلمات۔پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پوری کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے،سعودی عرب میں موجود پاکستانی سابق کپتان  نے پاکستانی کپتان کے نام پیغام جاری کیا ہے کہ کپتان بابر فرنٹ فٹ سے لڑتے دکھائی دیئے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ شاہین اور رضوان نے بھی جاندار پرفارم کیا۔پاکستانی قوم کو اپنی ٹیم پر فخر ہے۔وزیر اعظم پاکستان نے سعودی عرب میں ٹی وی کے سامنے لائیو میچ دیکھا ہے۔

کوہلی کا طاق کا شکار،بھارتی ٹیم کے لئے بهی پنجرہ تیار

ادھر لاہور سے حزب اختلاف لیڈر شہباز شریف نے بھی پاکستانی ٹیم کو بھارت کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔مریم نواز نے بھی پاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان نے تاریخی وریکارڈ کامیابی اپنے نام کی ہے،آئی سی سی کے کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو پہلی بار پرایا ہے۔ساتھ میں 10 وکٹ کی تاریخی فتح ہوئی،بھارت کو اتنے مارجن کی پہلی ناکامی ہوئی،ساتھ میں ریکارڈ شراکت قائم ہوئی ہے۔

پاکستان کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ملک سے باہر تمام ممالک میں بسنے والے پاکستانی کھل اٹھے ہیں۔پاکستان کی کامیابی پر سب نے سجدہ شکر ادا کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *