| | |

وسیم اکرم کی انضمام الحق کے دل کےحوالے سے نئی باتیں

کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی بیماری پر ان کے دور کے ساتھی کھلاڑی وسیم اکرم کا نہایت جذباتی اور محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے اور ساتھ ہی انضی کے دل کے حوالے سے خوبصورت باتیں کی ہیں. ایسی باتیں کہ جو ایک پیار کرنے والا انسان دوسرے سے کرسکتا ہے.

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا اکائونٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ پیارے انضی تمہارا دل. اتنا پیارا دل. .لگتا ہے کہ اس کو کسی کی نظر لگ گئی. بہت فکر ہوئی کہ اتنے پیارے دل والے کو تکلیف ہوئی .دعا ہے کہ تم جلد ٹھیک ہوکر اپنے پیارے دل سے ہم سب کے لئے دعا کروگے. اسی طرح خوش کروگے جیسا کہ ہمیشہ کرتے ہو.

وسیم اکرم نے لکھا ہے کہ پیارے دوست اپنا خیال رکھو .جلد ملتے ہیں

انضمام الحق کو گزشتہ رات ہارٹ اٹیک ہوا تھا. ہسپتال میں انہیں سنٹ ڈالا گیا .اس خبر کے ساتھ ہی کرکٹ برادری کو شدید تشویش ہوئی ہے.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *