| | | | |

وژڈن نے محمد رضوان کی کس ٹیسٹ اننگ کو سال کی بہترین اننگز میں شامل کیا

لندن ،کرک اگین رپورٹ

AP Image,file Photo

کرکٹ کے معروف ادارے وژڈن نے پاکستانی بیٹر محمد رضوان کی ایک ٹیسٹ اننگ کو سال کی بہترین باریوں میں شامل کرلیا ہے،یہ اس لئے سب کے لئے حیرت ناک بات ہوگی کہ محمد رضوان کا چرچا محدود اوورز فارمیٹ میں زیادہ تھا،آئی سی سی نے بھی اسی کی بنیاد پر انہیں اپنی منتخب ٹیموں میں شامل کیا لیکن ٹیسٹ کرکٹ کے حوالہ سے بہترین اننگز میں رضوان کا وژڈن جیسے ادارے میں آنا بڑی بات ہے۔

بابر اعظم آئی سی سی کی سال 2021 کی ون ڈے ٹیم کے بھی کپتان،فخرزمان شامل

کرکٹ کے معروف ادارے نے لکھا ہے کہ محمد رضوان کی سال 2021 میں راولپنڈی  میں جنوبی افریقا کے خلاف بنائی گئی ٹیسٹ سنچری ان کی لسٹ میں سال کی 8 ویں بہترین ٹیسٹ اننگ ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں 4 سے 8 فروری 2021 کے درمیان کھیلے گئے پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ کی بات ہے۔پاکستانی دائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بیٹر نے 204 بالز پر 115 کی ناقابل شکست اننگ کھیلی تھی۔

پاکستانی ٹیم نے 63 پر 4 وکٹیں گنوائی تھیں،تیسرا روز 129 رنز6 وکٹ پر ختم کیا تھا،پھر حسن علی،یاسر شاہ اور نعمان علی کے شراکت داریاں قائم کرکے انہوں نے یہ فتح گر اننگ کھیلی،پاکستان کو میچ میں واپس لائے۔وژڈن کے مطابق یہ اننگ مقابلے اور کوشش کی بہترین مثال  تھی،وژڈن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ آج پاکستان کرکٹ کے ریڈار پر چمکتے ستارے کی قسمت 2019 تک خراب رہی،جب اس وقت کے کپتان سرفرازاحمد بطور وکٹ کیپر اور کپتان ان کے سب سے بڑے مقابل تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *