| | | | | | | | |

ویسٹ انڈیز کا ایک ریٹائر،دوسرے کا انکار،تیسرا خاموش،سری لنکن دورے کے لئے ٹیم منتخب

کرک اگین رپورٹ

ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈیون براوو نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے لیکن کرس گیل بدستور خاموش ہیں۔ادھر پے درپے ناکامیوں کے باوجود ویسٹ انڈیز کرکٹ تیم کے کپتان کیرون پولارڈ نے تصدیق کی ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے لئے نہیں جارہے ہیں۔

نامور پیسر ٹرینٹ بولٹ اہم مقابلوں سے باہر کردیئے گئے

ویسٹ انڈیز کے لئے 2006 میں ڈیبیو کرنے والے براوو 2012 اور 2016 کی ورلڈ چیمپئن ٹیم کے رکن رہے ہیں،انہوں نے90 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 1245 اسکور بنائے اور78 وکٹیں بھی لیں۔آسٹریلیا کے خلاف رواں ورلڈ ٹی 20 کپ میں وہ آخری بار ایکشن میں ہونگے۔

ادھر 42 سال کے کرس گیل جان نہیں چھوڑ رہے ہیں۔انہوں نے پورے ایونٹ میں مایوس کیا۔ناکامی مقدر بنی لیکن عمر زیادہ ہونے اور مسلسل فلاپ شو کے بعد بھی وہ انٹر نیشنل کرکٹ کی ریٹائرمنٹ کی بات ہی نہیں کر رہے ہیں۔

کپتان کیرون پولارڈ کی بھی یہی حالت ہے،4 اننگز میں مجموعی طور پر 50 رنزنہیں بناسکے،ٹیم سیمی فائنل سے باہر ہے لیکن یہ ہے کہ ابھی کھیل جاری رکھنا ہے۔

ادھر ویسٹ انڈیز نے دورہ سری لنکا کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔14 نومبر کو جس روز ورلڈ ٹی 20 کا فائنل ہوگا۔ویسٹ انڈین ٹیم سری لنکا میں 4 روزہ میچ کھیلے گی۔پہلا ٹیسٹ 21 اور دوسرا 29 نومبر سے گالے میں ہوگا۔دونوں میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔ٹیم میں ایک نئے کھلاڑی کی آمد ہوئی ہے۔کریگ بریتھویٹ کپتانی کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *