| | |

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان،انگلینڈ کرکٹ بورڈ پر گہرا طنز

 

کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان کرکٹ کے لئے اچھی خبر،ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا ہے. ساتھ ہی انہوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ پر رکھ رکھ کر طنز کے نشتر چلائے ہیں.
ویسٹ انڈیز کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جونی گریوز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہم منصب وسیم خان دے بات کی ہے اور کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور اپنے کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کرے گا.وسیم خان سے انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہوگا کہ ویسٹ انڈیز انگلینڈ کی نقل کرے یا کسی لے دبائو میں آئے. ہم پاکستان کا دورہ کریں گے.
بورڈ چیف کے مطابق ہم سابقہ شیڈول کو فالو کرتے ہوئے وہی 3 کام کریں گے جو ہم نے 3 سال قبل کئے تھے.
پہلا کام یہ کہ آزاد سکیورٹی رپورٹ لیں گے جو غیر جانبدار فورم سے ہوگی.
دوسرا یہ کہ ہم اپنی سکیورٹی ٹیم کو پاکستان بھیجیں گے اور ان سے رپورٹ لیں گے .
تیسرایہ کہ ہم اپنے پلیئرز کے ساتھ بیٹھیں گے.انہیں اعتماد میں لیں گے اور ان کے ساتھ سوال وجواب کریں گے.
ویسٹ انڈیز نے 2018 میں پاکستان کا دورہ اسی طرح کیس تھا. دسمبر 2021 میں اس نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کے لئے پاکستان کا سفر کرنا ہے.
ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ پر ایسے تیر مارے ہیں کہ محسوس کرنے والے پھر کبھی یوں نہ کہیں. آزاد سکیورٹی رپورٹ ،پلیئرز کے ساتھ مشاورت جیسی باتیں انگلینڈ بورڈ کو آئینہ دکھانے کے مترادف ہیں. ای سی بی نے ان 2 باتوں کا بنیاد بنایا مگر بعد میں اس کا جھوٹ پکڑا گیا تھا.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *