| | | | | | |

ویسٹ انڈیز کی سنسنی خیزجیت،بنگلہ دیش ورلڈ ٹی 20 کپ سے باہر

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

ٰImage source ,Twitter

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 3 رنز سے ہرادیا ہے،بنگلہ دیشی ٹیم 143 رنزکے آسان ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹ پر 139 تک محدود رہی،اس شکست کے ساتھ ہی بنگلہ دیش آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ سے باہر ہوگیا ہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیشی کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،اس نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کیں،ویسٹ انڈیز ٹیم میں بھی جیسن ہولڈر کی واپسی ہوئی۔کیریبین ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا۔32 کے اسکور پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔کرس گیل 4 اور ایون لیوس 6 کرسکے۔شیمرون ہیٹمیئر 9 کے مہمان بنے۔روسٹن چیز نے  اسکور 62 تک پہنچادیا،یہاں آندرے رسل صفر پر رن آئوٹ ہوئے۔

نکولس پورن اور روسٹن چیز کی ذمہ دارانہ اننگ کی بدولت 5 ویں وکٹ پر57 رنزبنے۔119 کے اسکور پرنکولس پورن 40 بناکر گئے،پھر تھوڑی دیر سے مزید وکٹیں بھی گریں۔روسٹن چیز بھی ان میں شامل تھے جو 39 کرگئے۔ویسٹ انڈیز نے7 وکٹ پر 142 اسکور بنائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *