| | | | | |

ٹاس بنگلہ دیش کا ہوگیا،میچ کس کا،ہارنے والی ٹیم ورلڈ کپ سے فارغ ہوگی

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا ہے۔دن کے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ نے کہا ہے کہ ٹرینڈ تو ہدف کے تعاقب کا چل رہا ہے ہم نے سوچا ہے کہ ہم  بھی ہدف سیٹ کروائیں،ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ورلڈ ٹی 20 کپ سے آج ایک ٹیم کے باہر یونے کا دن،بد قسمت کون،پیش گوئی

دوسری جانب ویسٹ انڈیز ٹیم میں بڑی تبدیلی ہوئی ہے،جیسا کہ 2 روز قبل خبر دی تھی کہ جیسن ہولڈر کی ٹیم میں واپسی ہورہی ہے تو وہ بھی آج کا میچ کھیلیں گے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 میں گروپ 1 کا یہ میچ اس لئے اہمیت کا حامل ہے کہ ایک ٹیم آج ایونٹ سے باہر ہوسکتی ہے،اس کے بعد کے باقی 2 میچز محض عزت بحالی کی کوشش کے لئے رہ جائیں گے،دونوں ٹیمیں 2،2 میچز میں ناکام چلی آرہی ہیں۔آج کی فاتح ٹیم کے لئے کچھ امیدیں روشن ہونگی،وہ بھی اگر،مگر کے ریڈار میں۔ہارنے والی ٹیم کا بوریا بستر گول ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *