| | | | | | |

ٹاس پھر بھارت کا،سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ،نیٹ رن ریٹ بھی ہدف

دبئی،کرک اگین رپورٹ

شارجہ میں بھارت کے لئے من چاہا نتیجہ نہ نکلا،دبئی میں سکاٹ لینڈ کے خلاف اسے اب مرضی کا رزلٹ درکار ہے۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے گروپ 2 کا ایک اور اہم میچ شروع ہونے والا ہے،بھارتی ٹیم سکاٹش اسکواڈ کے مقابل ہے،جیت ہی نہیں بڑے مارجن کی فتح کا سوال ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نمیبیا کے خلاف 163 رنز تک محدود،بھارت جاگ اٹھا

بلیو کیپس کے کپتان ویرات کوہلی بلند عزائم کے ساتھ اترے ہیں،یہ دیکھتے ہوئے کہ پوائنٹس ٹیبل پر کیویز کی دوسری پوزیشن ہوگئی ہے۔کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کردیا ہے،آج انہوں نے کوشش کی ہے کہ سکاٹ لینڈ کو ان کے بائولرز جلد قابو کرلیں اور کسی نہ کسی طرح کامیاب ہوں۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اس لئے بھی کیا ہے کہ دبئی کی نائٹ ہے اور یہاں میچز  میں دوسرے ٹائم کی بیٹنگ بہتر ہوا کرتی ہے،عجب اتفاق ہے کہ اہم ترین حالات میں ٹاس کا سکہ بھی کوہلی کے حق میں گرا ہے۔

گروپ 2 میں کیویز ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں،بھارت جیت کر بھی بہت پیچھے ہوگا،آج کے میچ کا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کادن ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *