|

ٹی 10 لیگ کے لئے نئے معاہدے،بڑی انٹریز

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

Image Source :Twitter

متحدہ عرب امارات اس وقت آئی پی ایل کی میزبانی کر رہا ہے،اس کے فوری بعد اسے ورلڈ ٹی 20 کپ کیے میچز بھی کھلانے ہیں۔ایسے میں مقامی منتظمین اپنی ٹی 10 لیگ کو نہیں بھولے ہیں،اس کے لئے پلیئرز کی موجودگی کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔توجہ کا فوکس تبدیل کر رہے ہیں۔مشہور زمانہ پلیئر فاف ڈوپلیسی کا نیا معاہدہ ہوگیاہے۔انگلینڈ کے ورلڈ کپ ونر پلیئر کو بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

ٹی 10 لیگ ابو ظہبی میں ہوا کرتی ہے،۔تازہ ترین پیش رفت یہ ہے کہ  پروٹیز کے سابق کپتان،جارح مزاج بیٹسمین فاف ڈوپلیسی کی خدمات بنگال ٹائیگرز نے لی ہیں۔اسی طرح انگلینڈ ٹیم کے اہم رکن جیسن رائے بھی جگمگائیں گے،انہیں دہلی بلیوز نے اڑا لیا ہے۔پاکستان کے کئی پلیئرز بھی اس کا حصہ ہوتے ہیں۔

دبئی گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل کو پک کیا ہے،یہ سیزن 5 ہوگا،اس کے لئے ٹیمیں ابھی سے زور پکڑ رہی ہیں۔مراٹھا عریبینز نے ویسٹ انڈیز ہی کے پورن سے معاہدہ کر لیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *