| | | | | | | | | | |

ٹی 20 رینکنگ،پاکستان نے بھارت کی سلطنت بکھیردی،نئی اپ ڈیٹ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

Image Twitter

پاکستان نے افغانستان کو ہراکر بھارت کے پائوں سے زمین کھینچ لی ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں مسلسل تیسرا میچ جیت کر بھارت کی سلطنت کا تختہ کردیا ہے۔یہی نہیں دنیائے کرکٹ پر نیا رعب ڈال دیا ہے ،سیمی فائنل کا ٹکٹ لینے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

آصف علی نے میچ جتواتے ہی گرائونڈ میں بندوق اٹھالی،تاک کر نشانہ ماردیا

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان نے بھارت کو نیچے دھکیل ڈالا ہے اور خود لمبی چھلانگ لگادی ہے۔ٹی20 رینکنگ میں ایونٹ کے آغاز سے قبل پاکستان  چوتھے نمبر پر تھا۔

مسلسل 3 فتوحات کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔بھارت کو تیسرے نمبر پر کردیا ہے جب کہ انگلینڈ بدستور پہلے نمبر پر ہے۔پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں پہلے نمبر پر آجائے گی۔ادھر پاکستان کی فتوحات پر دنیا حیران ہے۔افغانستان کی کارکردگی پر بھی تعریفیں ہیں۔افغان کارکردگی پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ نئی ٹیم ہونے کے طور پر جس طرح افغانستان ٹیم نے اعتماد اور استعداد حاصل کی ہے،اتنے کم وقت میں ،میں نے کسی ٹیم کو ایسے اوپر آتے نہیں دیکھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *