| | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،بیس بال اسٹیڈیم میں میچز ہونگے

کیلیفورنیا،کرک اگین رپورٹ

File Photo

آئی سی سی نے امریکا کے ساتھ مل کربیس بال گرائونڈ کو کرکٹ اسٹیڈیم میں بدلنے کا ابتدائی منصوبہ تیار کرلیا ہے۔تازہ ترین نیوز کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے میں واقع آکلینڈ کلیزیم آئی سی سی ریڈار میں آگیا ہے۔

کیش نہ پٹرول،محمد حفیظ لاہور میں پریشان،کس پر برسے

واقعہ یہ ہے کہ 2024 ورلڈ ٹی 20 کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر ویسٹ انڈیز اور انگلینڈکریں گے،امریکا میں میچزکے لئے آئی سی سی نے میزبان حکام کے ساتھ مل کرکام شروع کردیا ہے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈک نے یہاں کا دورہ کیا ہے۔آکلینڈ کلیزیم میجر لیگ بیس بال کا ہوم گرائونڈ ہے۔

آئی سی سی اور امریکا کرکٹ حکام نے اس وینیو کا انتخاب اس لئے کیا ہے کہ یہاں موجود مواقع دوسرے کسی بھی امریکی گرائونڈ کو حاصل نہیں ہیں۔یہاں 53000 تماشائیوں کی گنجائش ہے۔لوکیشن کے اعتبار سے یہ ایک بہترین مقام ہے۔1966 میں یہ گرائونڈ تعمیر ہوا تھا،جدیدسہولیات سے آراستہ بیس بال میدان کوکرکٹ گرائونڈ میں بدلنے کے لئے بڑا چیلنج درپیش ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *