| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،افغانستان پاکستان سے بھی آگے نکل گیا،ناقابل یقین جیت

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے بعد افغانستان کی بھی باوقار جیت،سب ٹیموں کے لئے نئے سائرن بج اٹھے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے پہلے مرحہ میں ناقابل شکست رہنے،بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کرنے والی سکاٹ لینڈ ٹیم سپر 12 کے میچ میں بری طرح ناک آئوٹ ہوگئی،یہ ناک ہو بہو ایسا ہی تھا جیسا کہ ایک روز قبل پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹ سے ہراکر کیا تھا۔

تاریخی جیت، پاکستان میں کرکٹ ،سالانہ ٹی 20 سیریز،وارن،پیٹرسن،سیمی ودیگر نے دنیا کو آئینہ دکھادیا

اتفاق سے یہ پاکستان کے گروپ 2 کی 2 ٹیموں کا میچ تھا۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں افغان ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو130 رنزکے بھاری مارجن سے مار دیا۔سکاٹش ٹیم 190 رنزکے جواب میں آدھے اوور ہی کھیل سکی اور 60 پر ہمت ہارگئی۔5 کھلاڑی صفر کی ہزیمت سے دوچار ہوئے۔28 رنزکا اچھا آغاز کرنے والے سکاٹش ٹیم کے تمام 10 کھلاڑی اگلے 32 رنز کے اندر پویلین لوٹ گئے۔اوپنر جان مونسی 25 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔

افغانستان کی جیت میں مجیب الر حمان اور اور راشد خان نے اہم کردار ادا کیا۔مجب نے 20 رنزکے عوض 5 اور راشد نے تو 3 سے بھی کم اوور میں 9 رنزدے کر 4 آئوٹ کردیئے۔

اس سے قبل افغانستان نے پہلے کھیل کر 4 وکٹ پر 190 اسکور کئے ،خاص بات  نجیب اللہ زردان کے 59 رنز تھے،اس کے لئے انہوں نے صرف 34 بالز کھیلیں۔حضرۃ اللہ زازائی نے 44 اور رحمان اللہ گرباز نے 46 کئے۔

اس فتح کے ساتھ ہی افغانستان ٹیم پاکستان سے اوپر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر چلی گئی ہے۔اس کا نیٹ رن ریٹ بہت ہی اچھا ہوا ہے جو ممکن ہےآگے جاکر اس کے کام آئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *