| | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،آئی سی سی کادماغی مسائل کے ایشوز ہائی لائٹ کرنے کا معاہدہ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کو اپنا پارٹنر بنالیا ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کا آغاز 2 دن بعد ہورہا ہے۔17 اکتوبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں 45 میچز شیڈول ہیں۔آئی سی سی اور یونیسف میں ایک معاہدہ ہوا ہے،اس کے بعددونوں ورلڈ ٹی 20 کپ مین پارٹنر ہونگے۔

یونیسف کے ساتھ اس پارٹنر شپ کا معاہدہ اس لئے ہوا ہے کہ دماغی مسائل اور ان کے حل کے معاملات اجاگر کئے جائیں۔بچوں کی دماغی صحت کے حوالہ سے یہ ادارہ اس ایونٹ کے دوران اپنے پرانے کام دکھائے گا۔ساتھ میں اپنے اقدامات کا اعلان کرے گا۔آئی سی سی اپنے گلوبل ایونٹ کے دوران بچوں کی دماغی صحت،بیماری،خاموش بیماری اور اس کے مسائل کے حوالہ سے آگاہی مہم چلائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،بابر اعظم اور سرفراز نے قوم سے کیا کرنے کو کہا

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کے دوران آفیشل براڈ کاسٹتز اور ڈیجیٹل چینلزپر یہ پیغام مسلسل جاری رہے گا۔اس سے بچوں کی بیماری کی اگاہی ہوگی،اس کے حل کے لئے تجاویز ہونگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *