| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،آصف علی پھر ہیرو،افغانستان بھی زیر،پاکستان سیمی فائنل میں

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ٹرکی میچ میں پاکستان نے سخت مقابلہ کے بعد افغانستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل کی سیٹ پکی کرلی،یہ ایونٹ میں پاکستان کی تیسری جیت تھی۔مسلسل دوسری بار آصف علی ہیرو رہے ۔انہوں نے ایک اوور میں 24 رنزبناکر پاکستان کو سنسنی خیز کامیابی دلوادی،اس فتح  کے بعد ہی پاکستان کی ایونٹ کی فائنل 4 میں رسائی کرلی ہے۔

گرین کیپس نے 148 رنزکے ہدف کا تعاقب نہایت احتیاط کے ساتھ کیا اور افغان اسپنرز کے خلاف کچھ پریشان بھی دکھائی دیئے۔یہ دبائو کا ہی اثر تھا کہ ان فارم بیٹر محمد رضوان 8 رنزبناکر مجیب الرحمان کا شکار بنے۔12 کے اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری تو زیادہ پریشانی اس لئے نہیں ہوئی کہ فخرزمان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر اچھی شراکت قائم کردی۔دونوں11 اوورز میں اسکورکو75 تک لے گئے،یہاں قومی ٹیم کی پوزیشن اچھی تھی لیکن خطرناک اسپنر راشد خان کی انٹری تو اب ہونے جارہی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی سنسنی خیزجیت،بنگلہ دیش ورلڈ ٹی 20 کپ سے باہر

 بابر اعظم کا ایل بی لیا گیا ،وہ ریویو پر بال بال بچے،محمد نبی کی اگلی بال پر فخرزمان ایل بی ہوگئے،جدید سائنس بھی انہیں نہ بچاسکی،یہاں سے پاکستان کا اسکور سلو ہوگیا،آل رائونڈر محمد حفیظ ایک بار پھر ناکام گئے اور10 رنزبناکر راشد خان کا شکار بن گئے۔یہ ان کی ٹی 20 انٹر نیشنل میں 100ویں وکٹ بھی تھی۔اب شعیب ملک آئے،ان کے آنے کے بعد بابر اعظم نے ہاف سنچری مکمل کرلی۔

پاکستان کو آخری 4 اوورز میں جیت کے لئے38 رنز بنانے تھے۔7 وکٹیں ہاتھ میں تھیں۔افغان مداحوں کو اپنے اسپنرز اور پاکستانی عوام کو اپنے ہٹرز سے امیدیں تھیں۔ایسے میں خطرناک بائولر راشد خان کو شعیب ملک نے چھکا لگاکر دبائو کم کردیا،یہ کوشش کپتان بابر اعظم نے بھی کی ،پہلی بار کیچ ڈراپ ہوا۔دوسری بار وہ کلین بولڈ ہوگئے۔بابر 51 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے لیکن وکٹ احمقانہ انداز میں گنوائی ہے۔

گزشتہ میچ کے ہیرو آصف علی آئے تو پاکستان کو جیت کے لئے 3 اوورز میں 25 رنز بنانے تھے کہ شعیب ملک سے بالیں ضائع ہوگئیں۔نتیجہ میں وہ 5 ویں بال پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ ملک 19 کرسکے۔پاکستان دبائو میں تھا۔سیٹ بیٹرز چلے گئے تھے۔13 بالز پر 24 رنز مشکل لگ رہے تھے۔پھر 12 بالز پر بھی 24 رہ گئے۔

آصف علی کا بلا پھر چل گیا،انہوں نے پہلی اور تیسری بال پر 2 چھکے لگاکر میچ پھر پاکستان کی پاکٹ میں کردیا۔اب 9 بالز پر 12 اسکور باقی تھا۔آصف علی پر تنقید بہت کی جاچکی تھی،انہوں نے ایک اور چھکا جڑ کر پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کردی۔اب 7 بالز پر 6 اسکور باقی تھے،آصف علی نے آخری اوور کا بھی آسرا نہیں کیا،چوتھا چھکا جڑ کر پاکستان کو 5 وکٹ سے جتوادیا،آصف علی 7 بالز پر 25 رنزکے ساتھ ناقابل شکست آئے۔4 چھکے شامل تھے۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 26 رنز دے کر 2 آئوٹ کئے۔

اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کا آغاز نہایت ہی تباہ کن تھا۔39 تک 4 اور 76 پر 6 ٹاپ بیٹرز پویلین لوٹ گئے تھے،اس موقع پر 100 اسکور بھی مشکل لگ رہا تھا۔ایسے میں کپتان محمد نبی اور گلبدین نے 35،35 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اور 7ویں وکٹ پر 71 رنزکی شراکت قائم کرکے پاکستان پر دبائو ڈال دیا،پاکستان سے میچ ہی چھین لیا تھا۔دونوں نے آخری 3 اوورز میں 43 اسکور بنائے،حسن علی کو 21 اور حارث رئوف کو 15 اسکور خاص بات تھی۔افغانستان نے 6 ہی وکٹ پر 147 اسکور بنائے۔عماد وسیم نے 2 آئوٹ کئے جب کہ باقی تمام بائولرز نے ایک ایک آئوٹ کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *