| | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،بابر اعظم اور سرفراز نے قوم سے کیا کرنے کو کہا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 میں شرکت کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی اترنے والی ہے۔جیسا کہ کرک اگین نے صبح خبر جاری کی تھی کہ قومی ٹیم دبئی روانگی کے لئے تیار ہے،نتیجہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے مشن ورلڈ ٹی 20 کپ پر روانہ ہوگئی۔

روانگی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے شاندار ٹویٹ کیا ہے،آخری لمحات میں ڈرامائی انداز میں کرکٹ ٹیم میں آنے والے وکٹ کیپر بلکہ اب ریزرو وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا ہے کہ قوم کی دعائوں کی سخت ضرورت ہے،اس ٹیم کو آپ کی سپورٹ ہی کھڑا کرے گی،فینز اور عوام کی دعائیں پاکستان کرکٹ کو کہاں سے کہاں لے جائیں گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ مشن،پاکستان کرکٹ ٹیم کی دبئی روانگی

کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آپ کی سپورٹ ہی سب چیزوں سے بڑھ کر ہے۔ہمارے لئے دعائیں کرنا،ہمیں سپورٹ کرنا اور ہم پر اپنا یقین قائم رکھنا،حسن علی نے لکھا ہے کہ بسم اللہ۔کرکٹ فینز نے اسے پسند کیا ہے کہ اللہ کے نام کے ساتھ سفر شروع کرنے سے کامیابی ملے گی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم عرب امارات میں ایک روزہ قرنطینہ کرے گی۔اس کے بعد ٹریننگ کرے گی۔وارم اپ میچز کھیلے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *