| | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،بنگلہ دیش کا بڑی جیت کے ساتھ کام تمام

کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش کا کام ختم،کمزور ٹیم کو ہرادیا. پہلے مرحلے لے میچ بھی تمام. آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کا ٹکٹ تاحال نہ ملا.میچ جیتنے سے سیٹ ریرویشن کے پراسس میں چلی گئی ہے.
اب تھوڑی دیر بعد اسی گروپ بی کا آخری میچ سکاٹ لینڈ اور عمان کھیلیں گے
سکاٹش ٹیم کی جیت کے ساتھ سکاٹ لینڈ ٹاپ ون اور بنگلہ دیش ٹاپ 2 کے طور پر سپر 12 میں آئیں گے .
عمان کی کامیابی کی صورت میں بنگلہ دیش دائو پر لگ جائے گا اور فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا.
مسقط میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پاپا نیو جینی کے خلاف 7 وکٹ پر 181 اسکور کئے .ٹاپ اسکورر کپتان محمود اللہ تھے. انہوں نے 50 رنز بنائے جب کہ ایک بار پھر شکیب الحسن لا تجربہ کام آیا.انہوں نے 46 کی اننگ کهیلی.
جواب میں پی این جی اننگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی. 14 پر 4 اور 29 پر 6 وکٹ کھونے والی ٹیم کے پاس واپسی کا کوئی راستہ نہ تھا. بنگلہ دیشی بائولرز جانتے تھے کہ نیٹ رن ریٹ بھی اچھا کرنا ہے اس کی ٹیم نے پاپا نیو جینی کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا .کپلن ڈوریگا نے جم کر بیٹنگ کی اور پوری ٹیم کو بڑی ہزیمت سے بچایا. پھر بھی پی این جی ٹیم 97 پر ڈھیر ہوگئی. یوں بنگلہ دیش نے 84 رنز کے بھاری مارجن سے میچ جیت کر نیٹ رن ریٹ بہت اچھا کردیا. اس کے سپر 12 کے امکانات 99.9 فیصد ہوگئے ہیں.
فرق شکیب الحسن تھے .انہوں نے 4 اوورز میں صرف 9 رنز دیئے اور 4 وکٹیں حاصل کیں.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *