| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ اور بھارت آج مار دھاڑ کے چکر میں،گیم کیسے الٹ بھی سکتی

شارجہ،دبئی،کرک اگیبن رپورٹ

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 میں آج بروز جمعہ 5 نومبر کو نہایت اہم میچز ہیں،صحرائی علاقوں شارجہ اور دبئی میں رنز کا چشمہ پھوٹ سکتا ہے،اس کوشش میں کچھ اور بھی ہوسکتا ہے۔گروپ 2 کے میچز ہونے ہیں اوردونوں میں ایک مقابلہ مشترکہ ہوگا اور وہ ہے ماردھاڑ اورتیز رنز کا،بھاری مارجن سے جیتنے کا مقابلہ۔

دن کا پہلا میچ شارجہ میں دوپہر 3 بجے شروع ہوگا،یہ میچ نیوزی لینڈ اور نمیبیا کے مابین ہورہا ہے۔رات کامیچ دبئی میں ہے اور یہاں بھارت اور سکاٹ لینڈ مدمقابل ہیں۔

گروپ پوزیشن یہ ہے کہ بھارت کے 3 میچز میں 2 اور نیوزی لینڈ کے اتنے ہی میچز میں 4 پوائنٹس ہیں۔کیویز پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے اور بھارت 5 ویں نمبر پر موجود ہیں،دونوں ہی سیمی فائنل کی امیدوار ہیں لیکن ان کے درمیان افغانستان بھی اچھی پوزیشن کے ساتھ موجود ہے۔

جاتے جاتے ویسٹ انڈیز پر لنکا ڈھے گئی،سیمی فائنل ریس سے باہر کردیا

بھارت کو کیویز کی ایک شکست درکار ہے،آج نمیبیا سے ہوگئی تو بلے بلے ورنہ پھر اتوارکو افغانستان سےامیدیں کی جائیں گی۔اگلا میچ تو جب سہی،پھر سہی ،آج دونوں میچز میں ایک بات دکھنے کو ملے گی،نیوزی لینڈ جسے بدھ کو سکاٹ لینڈ کے خلاف بمشکل 16 رنزکی جیت ملی،اسے بھی انجانی شکست سے بچائو کے لئے نیٹ رن ریٹ بہتر کرنا ہے اور اس کے لئے نمیبیا ایک آسان ہدف ہوسکتا ہے۔کیویز کی بھرپور کوشش ہوگی کہ کچھ بھی ہو،آج اتنے مارجن یافرق سے جیتا جائے کہ بھارت کے لئے نیٹ رن ریٹ مشکل ترین بنادیا جائے۔

ادھر بھارت جس نے افغانستان کو 66 رنزسے شکست دے کر نیٹ رن ریٹ بہتر کیا تھا،وہ بھی شام کو دبئی میں سکاٹ لینڈ کے خلاف یہی فارمولہ استعمال کرنے کی کوشش کرے گا۔ایک بات فرض کرلیں کہ نیوزی لینڈ اور بھارت دونوں یا کم سے کم بھارت اچھے مارجن سے جیتے گا تو اتوار کے دنگل میں 2 باتین ہونگی،دوپہر میں کیویز افغانستان سے جیت گئے تو شام کے بھارت کے میچ سے قبل ہی بھارت کی کہانی گول ہوجائے گی،اگر افغانستان والے جیتے تو بھارت کو شام کے آخری نمیبیا والے میچ میں کتنے مارجن سے فتح درکار ہوگی،یہ بات اس کی دسترس میں ہوگی۔

اسی دسترس کو آسان بنانے کے لئے دبئی میں ایک بار پھر مار دھاڑ ہوگی لیکن یاد رکھیں کہ سامنے سکاٹش ٹیم ہے،جس نے نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دیا ہے،مار دھاڑ کے چکر میں بھارت کو دفاع میں جانا پڑسکتا ہے،یہی حال کیویز کے میچ کا ہوگا،یہ سوچنا کوئی مشکل بات نہیں ہے کہ تیز کھیلنے کے چکر میں بھارت یا نیوزی لینڈ پر میچ ہی نہ پڑجائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *