| | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نمیبیا کے خلاف 163 رنز تک محدود،بھارت جاگ اٹھا

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

نیوزی لینڈ کی کارکردگی اور پرفارمنس دیکھ کر بھارتی کرکٹ ٹیم اور عوام کی امیدیں جاگ اٹھی ہیں،شارجہ میں جاری اہم ترین میچ میں کیوی ٹیم نمیبیا کے خلاف بڑا اسکور نہ کرسکی اور پورے 20 اوورز کی اننگ مشکلات میں رہی۔نتیجہ  میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو جیت اور بھارت کو سند دینے کے لئے صرف رنزکا ہدف دیا ہے۔

ٹیسٹ میچ منسوخی پر رد عمل،آسٹریلیا کا دہرا معیار،لیگ میں افغان پلیئرز شامل

کیوی ٹیم ٹاس ہارنے کے بعد ملنے والی دعوت کے نتیجہ میں بیٹنگ کرنے آئی تو30 رنزکے آغاز کے بعد 81 تک 2 ہی کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے لیکن اسکور کی رفتار سلو تھی،نتیجہ میں گرنے والی دیگر وکٹوں نے مزید مشکلات بڑھادیں۔مارٹن گپٹل 18،ڈیرل مچل 19،کپتان کین ولیمسن 28 کرسکے۔87 پر 4 وکٹ گرنے کے بعد نیوزی لینڈ کو گلین فلپس اور جمی نیشام نے سنبھالا۔دونوں نے 5 ویں وکٹ پر74 رنزکی ناقابل شکست شراکت بنائی۔ فلپس 39 اور نیشام35 پر ناقابل شکست رہے۔کیویز نے 4 وکٹ پر 163 کا مجموعہ سیٹ کردیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *