| | | | | | | | | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستانی گروپ میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی آمد متوقع،سری لنکا بھی آسکتا

کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کے پہلے رائونڈ کے بعد سپر 12 کا ہیوی ویٹ معحلہ 23ا کتوبر سے شروع ہوگا۔سپر 12 میں 2 گروپ ہونگے۔ان کو گروپ 1 اور گروپ 2 کا درجہ دیا گیا ہے۔

گروپ 1 میں آسٹریلیا،انگلینڈ،ویسٹ انڈیزاور جنوبی افریقا ہیں۔

گروپ 2 میں پاکستان،بھارت،نیوزی لینڈ اور افغانستان ہیں۔

ان دونوں گروپس میں 2،2 ٹیموں نے پہلے رائونڈ کے میچز کھیل کر آنا ہے،اس کا طریقہ یہ ہوگا کہ پہلے یہ سمجھ لیں کہ پہلے رائونڈ میں کتنی ٹیمیں ہیں اور کیسے ہیں۔

پہلے رائونڈ میں 8 ٹیمیں شریک ہونگی،ان کو بھی 2 گروپس میں رکھا گیا ہے،ان کو گروپ اے اور گروپ بی کا ٹائٹل ملا ہے۔

گروپ اے میں سری لنکا،آئر لینڈ،نمیبیا اور نیدر لینڈ ہیں۔

گروپ بی میں بنگلہ دیش،اومان،سکاٹ لینڈ اور پاپا نیو جینی ہے۔

اس گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں کہاں اور کیسے جائیں گی،پہلے یہ جان لیں کہ ہر گروپ کی ٹیم ایک دوسرے کے ساتھ ایک ایک میچ کھیلے گی،اس طرح ہر ٹیم کو 3،3میچز ملیں گے۔آخری میں ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر 12 میں جائیں گی۔

اہم سوال یہ ہے کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا میں سے کوئی یا دونوں باہر ہوسکتے ہیں۔جواب یہ ہے کہ ہوسکتے ہیں،اس کے لئے وہ اپنے کم سے کم 3 یا 2 میچز ہار جائیں۔یہ تھوڑا مشکل ہوگا۔دوسرا سوال یہ ہے کہ پاکستان والے گروپ 2 میں کون آئے گا۔

سادہ سی بات ہے کہ گروپ اے کی ونر اور گروپ بی کی سیکنڈ ٹیم کو گروپ 1 میں جانا ہے اور گروپ بی کی ونر اور گروپ اے کی سیکنڈ ٹیم کو  گروپ 2 میں جانا ہے۔

ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے میچز کا مکمل شیڈول،نئی ترتیب کے ساتھ

آسانی کے لئے یوں سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے گروپ میں کون آئے گا،اس کے لئے ہم رینکنگ اور امکانات کے درجہ میں بات کریں تو پاکستانی گروپ میں بنگلہ دیشی ٹیم آسکتی ہے،اس لئے کہ اس کے گروپ بی میں ٹاپ کرنے کے چانسز موجود ہیں۔اس کے ساتھ آئرلینڈ ٹیم ہوگی۔انگلینڈ والے گروپ میں سری لنکا اور اس کے ساتھ سکاٹ لینڈ کے چانسز ہیں۔

اب اگر کوئی اپ سیٹ ہوگیا اور سری لنکا اور بنگلہ دیش اپنے اپنے گروپ میں ٹاپ پر نہ آئے تو کہانی الٹ ہوسکتی ہے۔فرض کریں کہ سری لنکا اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر آتا ہے تواسے پاکستان والے گروپ میں آنا ہوگا،اسی طرح بنگلہ دیش اپنے گروپ میں ٹاپ پر رہتا ہے تو اسے بھی پاکستان والا گروپ ملے گا اور یہ پھر سخت ہوجائے گا،اگر کوئی اپ سیت نہ ہوا تو جیسا کہ لکھا ہے کہ بنگلہ دیش اور آئر لینڈ پاکستانی گروپ میں ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *