| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان ناقابل شکست،سکاٹ لینڈ کو بھی ہرادیا

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کا ورلڈ تی 20 کپ سپر 12 گروپ میچز میں باوقار اختتام،5 ویں و آخری میچ میں اس نے سکاٹ لینڈ کی73 رنز سے ٹھکائی کردی اور بڑی جیت رقم کی۔اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان رواں ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والا واحد ملک بن گیا ہے۔گروپ 2 میں 5 میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ مہم ختم کی ہے۔سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ گروپ 1 کی سیکنڈ ٹیم آسٹریلیا  سے ہوگا۔

شعیب ملک کا دن،تیز ففٹی،پاکستان 5 ویں فتح کی جانب گامزن

اتوار کو شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ ٹیم 190 رنزکے بڑے ہدف کے تعاقب میں   117 رنز بناسکی۔رچی برنگٹن نے ذمہ دارانہ اننگ کھیلی ۔انہوں نے 37بالز کھیلیں  اور54 رنز پر ناقابل شکست گئے۔گرین کیپس کے گیند بازوں کی نپی تلی بائولنگ کے سبب سکاٹش پلیئرز کھل کر نہیں کھیل سکے اور مقررہ 20 اوورز مین 6 وکٹ پر117 رنز تک محدود رہے۔

پاکستان کی جانب سےشاداب خان نے 14 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔شاہین،حسن اورحارث نے ایک ایک آئوٹ کیا۔عماد کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

اس سے قبل بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور گرین کیپس نے 4 وکٹ پر 189 رنزبنائے،خاص بات شعیب ملک کی دھواں دھار اننگ تھی،پاکستان کے لئے 18 بالز پر تیز ترین ففٹی بنائی۔وہ 18 بالز پر 54 کرکے ناقابل شکست رہے۔6 چھکے لگائے۔ان کے علاوہ بابر اعظم نے 47 بالز پر 66 رنزکی اننگ کھیلی۔

پاکستانی ٹیم کی کامیاب کوششوں کی غیر ملکی مبصرین نے تعریف کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *