| | | | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان کا اپوزیشن ٹیموں کے خلاف ریکارڈ،الارمنگ صورتحال

کرک اگین انویسٹی گیشن ڈیسک

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ریکارڈ برا نہیں ہے۔2 بار فائنل کھیلا۔یہ خوش قسمت دن ابتدائی 2 ایونٹس کے تھے،جب 2007 کے پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بھارت سے ہارا اور 2009 میں فائنل کھیل کرسری لنکا کو ہرایا،چیمپئن بنا۔پاکستان اس کے بعد ایونٹ کیا جیت پاتا۔فائنل ہی نہ کھیل سکا۔

پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اب تک 34 میچز کھیلے ہیں۔19 جیتے ہیں۔14میں شکست ہوئی ہے جب کہ ایک میچ ٹائی کھیل کر بھی ہارا ہے۔اس کا ایونٹ کی تاریخ میں ہائی اسکور 201 اور کم سے کم اسکور 82 ہے۔

ورلڈ ٹی 20 کپ کے تمام ایڈیشنز میں پاکستان کی کارکردگی

پہلے ورلڈ ٹی 20 کپ 2007 میں پاکستان نے 7 میں سے 5 میچز جیتے،ایک ٹائی کھیلا،ہارا،اس طرح 2 شکست ہوئی تھیں۔دوسرے ٹی 20 کپ 2009 میں بھی 7میچز ملے۔5 جیتے اور 2 ہارے تھے۔تیسرے ٹی 20 کپ 2010 میں6 میں سے 2 جیتے اور 4 ہارے۔چوتھے ٹی 20 کپ 2012 میں 6 میں سے 4 جیتے اور 2 ہارے۔اسی طرح5ویں ٹی 20 کپ 2014میں 4 میچزملے۔2 جیتے اور 2 ہارے۔2016 کے چھٹے ٹی 20کپ میں تو حالت اور مایوس کن تھی،4 میں سے ایک میچ جیتا اور 3 میں ناکامی ہوئی ہے۔

پاکستان کا بھارت،نیوزی لینڈ کے خلاف باہمی ریکارڈ

اس بار پاکستان کےگروپ میں ٹیمیں یہ ہیں۔بھارت،نیوزی لینڈ،افغانستان اور افغانستان۔2کوالیفائر ٹیمیں بھی آئیں گی۔پاکستان کا بھارت کے خلاف مایوس کن ریکارڈ ہے۔تمام 5 میچزمیں اسے شکست ہوئی ہے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف جو 5 میچز کھیلے ہیں،اس میں معمولی برتری ہے۔3 میں فتح اور 2 میں ناکامی ہوئی تھی۔اٖفغان ٹیم پہلی بار سامنے آئے گی۔کوالیفائر ٹیموں میں سے بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان نے تمام 5 میچز جیت رکھے ہیں۔سری لنکا نے سامنے نہیں آنا لیکن اس سے مقابلہ 4میچز میں 2-2 سے برابر ہے۔ورلڈ ٹی 20 کپ میں پاکستان کی سال کے ساتھ تنزلی کی انتہار ہی رہی ہے۔آخری 2 ایونٹس سے میں سمی فائنل نصیب نہیں ہوا۔ٹیم پہلے رائونڈ سے باہر ہوگئی۔اس سے قبل کے 2 ایونٹس میں مہم سیمی فائلنز میں تمام ہوگئی اور ابتدئی 2 ایونٹس میں فائنل تک پہنچے،ایک میں جیتے اور چیمپئن بنے،ایک میں ہارے اور رنر اپ بنے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ مشن،پاکستان کرکٹ ٹیم کی دبئی روانگی

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ دبئی پہنچ گیا.دبئی پہنچنے پر اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی.کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ موصول ہونے تک اسکواڈ ایک روز قرنطینہ میں گزارے گا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *