| | | | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان کا سیمی فائنل میں کون حریف،امیدواروں کے امکانات کا تفصیلی جائزہ

کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کےدونوں گروپ کی ٹاپ ٹیموں کا قریب فیصلہ ہوگیا ہے۔گروپ 1 سے انگلینڈ ٹاپ ٹیم کے طورپر کنفرم ہے۔گروپ بی سے پاکستان نے اگلے 24 گھنٹوں میں آفیشلی بن جانا ہے،نتیجہ میں یہ تو طے ہوگیا ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کے آمنے سامنے آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔اس طرح یہ دونوں ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوسکتی ہیں،وہ بھی تب کہ جب سیمی فائنلز میں دونوں ہی کامیاب ہوں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،بائیو سیکیور ببل کی بڑی خلاف ورزی،بڑا نام قید،سخت سزا تجویز

گروپ 1 میں انگلینڈ کی پرواز اور سری لنکا و بنگلہ دیش کے جلد اخراج کے بعد سیمی فائنل کی دوسری سیٹ کے لئے اب 2 ٹیموں میں مقابلہ رہ گیا ہے،ایک ٹیم جنوبی افریقا کی ہے اور دوسری ٹیم آسٹریلیا کی ہے۔دونوں کے 3،3 میچز میں 4،4 پوائنٹس ہیں۔اتفاق سے اسی گروپ مین ایک میچ منگل 2 نومبر کو جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کھیلنے والے ہیں۔یہ میچ دن کا ہوگا،سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

سوال یہ ہے کہ اس گروپ سے دوسری ٹیم کون سی ہوگی جو سیمی فائنل کا ٹکٹ لے سکتی ہے اور 99 فیصد امکانات کے تحت پاکستان کے خلاف وہ  ناک آئوٹ میچ کھیلے گی۔

جنوبی افریقا کے باقی ماندہ میچز

جنوبی افریقا کے 2 میچز باقی ہیں،آسان میچ آج ہے۔ابو ظہبی میں شیڈول میچ سے شکیب الحسن بھی باہر ہوگئے ہیں،اس طرح ٹائیگرز کی آدھی طاقت پنجرے میں چلی گئی ہے ،پروٹیز اس میچ کے لئے فیورٹ ہیں،جیت کر 6 پوائنٹس بنالیں گے۔ان کا آخری میچ ایونٹ کی ناقابل شکست،ٹاپ ٹیم انگلینڈ سے ہوگا،یہ مقابلہ  6 نومبر کو رات 7 بجے شارجہ میں ہونا ہے۔

آسٹریلیا کے باقی ماندہ میچز

اتفاق سے آسٹریلیا کے باقی ماندہ میچز میں ایک حریف بنگلہ دیش ہے،جس سے اس کا مقابلہ4 نومبر کو دبئی میں 3 بجے ہوگا،یہاں تک وہ جنوبی افریقا کے برا بر ہے،مطلب جنوبی افریقا منگل کو جیت کر 6 پوائنٹس پر آسکتا ہے تو آسٹریلیا  جمعرات کو اسی بنگلہ دیش کو ہراکر 6 پوائنٹس پر اسٹاپ کرے گا۔آسٹریلیا کا آخری میچ ویسٹ انڈیز سے ہےجو 6 نومبر کو 3 بجے ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز 3 میچز میں 2 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر موجود ہے۔

ویسٹ انڈیز کے میچز

ویسٹ انڈیز نے سری لنکا سے4 نومبر اور آسٹریلیا سے 6 نومبر کو کھیلنا ہے۔

ان سب ٹیموں کے میچز کی تاریخیں آپ ذہن میں رکھیں تو جنوبی افریقا کو یہ فائدہ ہوگا کہ 6 نومبر کو اسکا میچ رات کا ہوگا،اسے علم ہوگا کہ جیتنا ہے تو کیسے اور کتنے مارجن سے۔ایک اور صورت بھی بنتی ہے کہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز میں سے کوئی یا دونوں اپنے حریفوں کو ایک ایک میچ میں ہرادیں تو کہانی الٹ جائے گی،یہ بھی ممکن ہے کہ ہارنے والی ٹیم آسٹریلیا ہو اور جنوبی افریقا کو کھلا راستہ مل جائے اور یہ بھی ممکن ہے کہ  جنوبی افریقا بنگلہ دیش اور انگلینڈ دونوں سے ہار جائے لیکن قریب یہ ممکن ہے کہ وہ بنگلہ دیش کو شکست دے اور انگلینڈ سے ہارے تو 6 پوائنٹس پر فل اسٹاپ ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،سیمی فائنل کے ممکنہ چانسز،بھارت،نیوزی لینڈ اور افغانستان کے لئے کیا صورتیں

آسٹریلیا بھی بنگلہ دیش کو ہرادے اور ویسٹ انڈیز سے بھی جیتے تو 8 پوائنٹس کے ساتھ سیدھا سیمی فائنل میں،جنوبی افریقا باہر،جنوبی افریقا بھی بنگلہ دیش اور انگلینڈ کو ہرادے تو اس صورت میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے 6،6 پوائنٹس ہونگے،فیصلہ نیٹ ریٹ پر ہوگا،اس وقت جنوبی افریقا کا رن ریٹ بہتر ہے۔

ایک اور خوفناک صورت یہ بنتی ہے کہ ویسٹ انڈیز سری لنکا اور آسٹریلیا کو ہرادے تو اس کے بھی 6 پوائنٹس ہونگے۔آسٹریلیا بنگلہ دیش سے جیتا ہوگا تو اس صورت میں اس کے بھی 6 پوائنٹس رہ جائیں گے،ہارنے کی کنڈیشن میں آسٹریلیا کا 4 پر فل اسٹاپ لگے اور وہ ایونٹ سے باہر ہوگا،ویسٹ انڈیز کی 2 فتوحات کے ساتھ آسٹریلیا کی دونوں شکستیں،جنوبی افریقا کی بھی بنگلہ دیش اور انگلینڈ سے دونوں شکستیں اکیلے ویسٹ انڈیز کو 6 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں داخل کردیں گی۔جہاں نیٹ رن ریٹ کا مقابلہ پڑا،وہاں ویسٹ انڈیز بڑے خسارے میں ہوگا۔

میچز کو دیکھا جائے تو آسٹریلیا کے چانسز 100 فیصد،جنوبی افریقا کے 90 فیصد ہیں کہ ان میں سے کوئی ایک سیمی فائنل کھیلے۔ویسٹ انڈیز کے امکانات 30 فیصد سے بھی کم ہیں۔بہر حال جو بھی آئے گا،اس کا سیمی فائنل پاکستان سے پڑے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *