| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،پہلا سیمی فائنل آج،کسے بدلے کا موقع،کسے شکست یقینی

 

ابو طہبی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے چیمپئن کے لئے فیصلہ کن جنگ شروع ہونے کا وقت آن پہنچا،آج 10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل میچ کھیلا جارہا ہے۔شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابو ظہبی میں سابق ورلڈ ٹی 20 چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین مقابلہ ہے۔محدود اوورز فارمیٹ میں نیوزی لینڈ ہمیشہ بد قسمت رہا ہے۔2 سال قبل کا ورلڈ کپ فائنل کسے بھولا ہوگا۔

لارڈز میں تارریخی میچ ٹائی ہوا۔پھر سر اوور ہوا۔پھر وہ بھی ٹائی ہوا۔متنازعہ قانون بائونڈریز کی گنتی پر انگلینڈ فاتح قرار پایا تھا۔نیوزی لینڈ دوسری بار ورلڈ کپ فائنل کھیل رہا تھا،ناکامی مقدر بنی تھی۔خیر سے یہ 2021 ہے۔رواں سال انگلینڈ میں کیویز نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا ہے،اس طرح اس کےپاس یہ اعتماد اب موجود ہے کہ وہ آئی سی سی ایونٹ جیت سکتا ہے۔

کیویز کبھی بھی ورلڈ ٹی 20 کپ فائنل کھیل نہیں سکے ہیں۔اس بار بھی سیمی فائنل میں انگلینڈ رکاوٹ ہے،ایک تیر سے 2 شکار ممکن ہوسکیں گے۔یہ سوال اپنی جگہ اہم ہوگا۔انگلینڈ نے 2016 کے آخری ورلڈ ٹی 20 کپ کا فائنل کھیلا تھا،فتح کے قریب تھا کہ بین سٹوکس کے آخری اوور مین ناقابل یقین چھکے پڑے تھے اور ویسٹ انڈیز چیمپئن بن گیا تھا۔2010 کے ایونٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو فائنل میں ہرادیا تھا۔

رواں ایونٹ میں انگلینڈ گروپ 1 کی نمبر ون اور نیوزی لینڈ گروپ 2 کی نمبر 2 ٹیم ہے۔اتفاق سے دونوں نے اپنی جگہ 8،8 پوائنٹس لئے ہیں،دونوں کو ایک ایک بار شکست ہوئی ہے،انگلش ٹیم کو جنوبی افریقا بلیک کیپس کو گرین کیپس سے مار پڑی تھی۔

انگلینڈ کرکٹ حکام سے ملاقات میں کیا ہوا،رمیز راجہ نے خود تفصیل بتادی

ابو ظہبی کی پچط اسپنرز کے لئے مدد گار ہوسکتی ہے لیکن یہاں دونوں ٹیموں کے کوالٹی  پیسرز کلاس دکھائیں گے۔یہ ہرگز یک طرفہ میچ نہیں ہوگا۔کیویز نہایت ہی خطرناک ٹیم ہے،انگلینڈ کے لئے مسائل کے انبار لگا سکتی ہے۔ٹاس کا کردار اہم ہوگا،بعد کی بیٹنگ والی ٹیم جیت کی امیدوار ہوگی لیکن یہ تب ہی آسان ہوگا،جب پہلے فیلڈنگ والی ٹیم بڑا اسکور نہ بنوادے۔

دونوں ٹیموں کے ٹی 20 میچزکے ریکارڈ کو دیکھاجائے تو انگلینڈ کو واضح سبقت حاصل ہے۔21 میچز میں سے 12 جیتے ہیں،کیویز صرف 7 جیت سکے،ایک مقابلہ ٹائی ہوا تھا،ایک بے نتیجہ رہا ہے۔

اسی طرح ورلڈ ٹی 20 کی تاریخ میں کھیلے گئے دونوں ٹیموں کے 5 میچزمیں بھی انگلینڈ کو 3 فتوحات کے ساتھ سبقت حاصل ہے۔

گزشتہ میچز کی تاریخ دیکھی جائے تو ٹاس کا سکہ بہت حد تک میچ کا فیصلہ دے گا،جو ٹیم ٹاس جیتے گی،اس کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔یہ سکہ کیویز کے حق میں جاسکتا ہے لیکن یہ قسمت کی بات ہوگی،انگلیند پلٹنے کی اہلیت رکھے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *