| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،گروپ 1 میں آسٹریلیا کی راہ میں آج ویسٹ انڈیز،ممکنہ چانسز کیا

ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 میں ہفتہ 6 نومبر کا دن نہایت اہم ہے،جب اس گروپ کی 2 ٹاپ ٹیموں کا فیصلہ ہوجائے گا۔سیمی فائنل کی ٹکٹس کس کس کو ملیں گی،اس کا آج ہی نتیجہ نکلے گا۔سپر 12 کے گروپ 1 کے 2 میچز شیڈول ہیں۔

پہلا میچ،سہ پہر 3 بجے۔آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز،ابو ظہبی

دوسرا میچ،رات 7 بجے،انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا،شارجہ

اس سٹوری میں پہلے میچ پر بات کرتے ہیں۔یہ میچ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا ہے،دفاعی چیمپئن ٹیم ڈوب چکی ہے،اس کا سفینہ ابھر نہیں سکا،اس سےقبل کے میچ میں سری لنکا نے اسے ہرادیا تھا،سیمی فائنل ریس سے نکالا تھا،حالانکہ خود سری لنکا پہلے ہی باہر تھا،کیا اب بھی ایسا ہوگا کہ ریس سے باہر ویسٹ انڈین ٹیم آسٹریلیا کو بھی آئوٹ کردےگی؟

سوال آسان ہے،ویسٹ انڈیز کی کارکردگی پر برف کہ تہیں جم چکی ہیں،ٹیم سیٹ نہیں ہوسکی،تمام پلیئرز ناکام رہے ہیں۔پھر بھی جاگ جانا ممکن ہے۔ایسے میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 73 پر ڈھیر کرکے جوکیا تھا،وہ اب بھی ممکن ہے کہ ابو ظہبی کی پچ پر ویسٹ انڈیز اسی کا شکار ہو،جیساکہ وہ پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف 55 پر باہر ہوگیا تھا۔کرس گیل 2022 کا ورلڈ کپ بھی کھیلنا چاہتے ہیں لیکن اس ایونٹ میں 21 سے بڑی اننگ نہیں کھیل سکے۔کیا وہ جاگیں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ تاریخ میں دونوں ٹیمیں 5 بار ایک دوسرے کے سامنے آچکی ہیں،اتفاق سے ویسٹ انڈیز کو زیادہ 3 فتوحات ملی ہیں۔یہ ریکارڈ غالب آنے کے دن تو نہیں ہیں لیکن اب ویسٹ انڈیز پر سرے سے کوئی دبائو بھی نہیں ہے،اس کا فائدہ ہوسکتا ہے۔دونوں ٹیموں کی گروپ میچز مہم آج ختم ہوجائے گی۔

پاکستانی پیسر کا حتمی واریا مزید ثبوت،بی بی سی نے مائیکل وان کو شو سے نکال دیا

پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ 8 کے ساتھ پہلے،6 کے ساتھ دوسرے اورجنوبی افریقا بھی 6 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔آسٹریلیا اگر ہارا تو وہ اپنی شکست کا مارجن کم سے کم رکھے گا تاکہ نیٹ رن ریٹ پر اس کی سبقت باقی رہے اور رات کے انگلینڈ جنوبی افریقا میچ کا انتظار کرے گا،جنوبی افریقا ہارا تو اس کے بھی 6 پوائنٹس ہونگے اور اس کنڈیشن میں آسٹریلیا سیمی فائنل میں ہوگا۔آسٹریلیا جیتا تو اس کا نیٹ رن ریٹ مزید تگڑا ہوجائے گا۔رات کے میچ میں پھر جنوبی افریقا کوبڑےمارجن سے جیتنا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *