| | | | | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ، نیدر لینڈ 44پر ڈھیر ،سری لنکا بھی سپر 12 گروپ 1 میں چلا گیا

 

شارجہ ،کرک اگین رپورٹ

 

نیدر لینڈ ٹیم کا بھی حال برا ہی رہا۔بس ایک فرق ہوگیا کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 میں ایک بار پھر اسی نے قلیل اسکور پر ڈھیر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔سری لنکا نے اسے 44 کے اسکور پر ڈھیر کردیا۔شارجہ میں  ورلڈ کپ ٹی 20 کے پہلے مرحلے کے گروپ اے کے ٓآخری میچ میں نیدر لینڈ ٹیم تاریخ کے دوسرے قلیل اسکور پر آئوٹ ہوگئی۔

بڑا اپ سیٹ،آئرلینڈ باہر،ڈیوڈ ویزا نے نمیبیا کوسپر 12 کا ویزا دلوادیا

ایک اتفاق اور بھی ہوا ہے۔اس سے قبل بھی ٹی20 ورلڈ کپ کے قلیل مجوعہ کا ریکارڈ نیدر لینڈ کے پاس تھا،تب بھی حیرف ٹیم سری لنکا ہی تھی۔7برس قبل چٹاگرام میں 24 مارچ 2014 کو یہ واقعہ ہوا تھا۔ہالینڈ ٹیم 39 رنز پر شکار کی گئی تھی۔البتہ اوورز کے اعتبار سے آج کی اننگ مختصر رہی۔گزشتہ مرتبہ نیدر لینڈ نے 10 اوورز 3 گیندیں کھیلی تھیں،آج 3 بالز کم 10 اوورز میں اننگ تمام ہوئی ہے۔

نیدر لینڈ ٹیم نے 10 اوورز کھیلے۔اس کے4 کھلاڑی صفر پر گئے۔مجموعی طور پر 10 ہٹرز ڈبل فیگر کو بھی نہ پہنچ سکے۔کولن اکرمین نے 11 اسکور بنائے۔آخری7 وکٹیں 13 کے قلیل اسکور کے اندر گریں۔

لاہیرو کمارا نے 7 اور ہاسارنگاڈی سلوا نے 9 رنزکے عوض 3،3 وکٹیں لیں۔سری لنکا نے جوابی اننگ تیزی سے شروع کی تو اوپنر نشانکا صفر پر چلے گئے۔ اس کے بعد 7 اوورز ایک بال پر ہدف2 وکٹ پر پورا ہوگیا۔کوشال پریرا نے 33رنزبنائے۔

سری لنکا نے یہ میچ8 وکٹ سے جیت کر گروپ اے میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کرلیا۔اس طرح اس نے سپر 12 کے گروپ اے میں قدم رکھے ہیں۔4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آنے والی نمیبیا ٹیم سپر 12 کے گروپ 2 میں گئی ہے۔اسی طرح گروپ بی سے ٹاپ ٹیم سکاٹ لینڈ نے 6 پوائنٹس کے ساتھ سپر 12 کے  گروپ 2 میں جگہ بنائی تھی اور وہاں سے 4 پوائنٹس کے ساتھ  بنگلہ دیش گروپ 1 میں گیا ہے۔

کرک اگین ورلڈ ٹی 20 کپ سپر 12 کا یہ منظرنامہ پہلے دی دے چکا ہے اور اسی اعتبار سے ہماری گزشتہ پوسٹ میں سپر 12 کے اپ ڈیٹ میچز کا شیڈول موجود ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *