| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاکستانی بائولنگ زمین بوس،پروٹیز نے کچل ڈالا،سنچری کا پنچ بھی ساتھ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ویسٹ انڈیز سے جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نشہ ایک دن میں اتر گیا،دوسرے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد6 وکٹوں سے شکست دے دی،گرین کیپس کی ناقص بائولنگ اور خراب فیلڈنگ کا چرچا رہا،اس طرح بھارت کی طرح پاکستان کے ناقابل شکست رہنے کا جواز بھی ختم ہوگیا۔پروٹیز ٹیم نے آخری 3 سے 5 اوورز میں گیم ہی پلٹ دی۔

دبئی میں پاکستان نے پہلے کھیل کر6 وکٹ پر 186 اسکور بنائے۔اننگ کی خاص بات  فخر زمان کا فارم میں واپس آنا تھا،انہوں نے28 بالز پر 52 رنزبنائے،5 چھکے بھی ساتھ تھے،ان کے علاوہ آصف علی نے 18 بالز پر 32 اور شعیب ملک نے20 بالز پر 28 کئےرضوان 19،بابر اعظم 15 اور حفیظ 13 ہی کرسکے۔کیگیسو ربادا نے 28 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

قائد اعظم ٹرافی،پہلا رائونڈ،پہلا دن،ہٹرز کا راج،سنچریز،بائولرز ناکام،پچز پرانی

جواب میں پروٹیز اننگ کا آغاز اچھا نہ تھا۔15 پر 2 وکٹ گنوانے والی ٹیم کو تیسری وکٹ پر 107 کی شراکت مل گئی۔ڈیئر ڈوسین نے پاکستانی ٹیم کو مار ڈالا۔51 بالز پر 101 رنزبنائے،پاکستانی بائولنگ اٹیک کے خلاف ٹی 20 میں سنچری ایک بہت بڑا پنچ ہے،جسے سوچنے والے ہی محسوس کرسکتے ہیں۔کپتان تیمبا باووما نے 46 رنزبنائے،جنوبی افریقا نے 186 رنزکو آخری بال پر 190 رنزبناکر کراس کیا اور میچ 6 وکٹ سے جیت لیا،اس طرح پروٹیز ٹیم وارم اپ میچز میں بھارت کے ساتھ ناقابل شکست ہی رہی۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاہین شاہ ن ے 2،2 آئوٹ کئے لیکن حارث رئوف اور حسن علی کی ٹھیک ٹھاک ٹھکائی ہوئی،دونوں نے 7 اوورز میں 85 اسکور دیئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *