| | | | | | | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل،افواہیں گرم،بھارت کے پاس ممکنہ راستے،پچ کا حربہ بھی تیار

 

دبئی،ابو ظہبی،اسلام آباد،کراچی،لاہور،نئی دہلی،ممبئی،کابل:کرک اگین رپورٹ

انٹر نیشنل کرکٹ میں غضب کا دن تھا۔بدھ کو بھارت نے ورلڈ ٹی 20 کپ میں افغانستان کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کی،ویسے تو ایونٹ 17 اکتوبر سے شروع ہوگیا تھا لیکن اگر سپر 12 کو دیکھا جائے تو 23 اکتوبر سے 3 نومبر تک 12 واں روز بنتا ہے،یہاں تک بھارت کا تیسرا میچ تھا اور پہلی مرتبہ اس کو پوائنٹس ملے ہیں،اندازا کریں کہ اگلے بدھ سیمی فائنل ہونا ہے اور یہاں 12 دن میں ایک پوائنٹ نہیں تھا،کہاں 3 سے 8 نومبر تک 6 روز میں 6 پوائنٹس اکٹھے کرنے کی سوچ ہے،ساتھ میں کچھ اور بھی ہے۔

افغانستان کی شکست پر مختلف تبصرے ہیں،ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ،میچ فکسنگ کے تبصرے ذکر کئے جاچکے ہیں۔ساتھ میں مزید تبصرےپیش خدمت ہیں۔پاکستان کے ایک ٹی وی چینل نے 2019 ورلڈ کپ کے انگلینڈ اور بھارت کے میچ کو تازہ کیا،جس میں بھارت جیت جاتا تو پاکستان کا سیمی فائنل پکا تھا لیکن بھارت جیسے ہارا،اس پر گنگولی،ہاشا بھوسلے،لانس کلوزنر اور بین سٹوکس کے شک بھرے تبصرے چلائے گئے۔ساتھ ہی آج کے میچ کی کچھ باتیں کی گئیں،افغان اٹیک پورا کیوں نہیں کھیلا،محمد نبی نے پورے اوورز کیوں نہیں کروائے۔کیچز کیوں چھوڑے گئے۔ناقص فیلڈنگ،کرنٹ غائب،بیٹنگ میں 144 تک محدود رہنا،کئی سوالات کھڑے کئے گئے۔

یہ سب اس لئے ہوا کہ یہ افغانستان کی یہ وہ ٹیم تھی ہی نہیں کہ جو کھیلا کرتی ہے،اسی طرح  بھارت کو اس وقت ایے نتائج کی ضرورت ہے کہ وہ کسی طرح سیمی فائنل میں جائے۔مزے کی یہاں تک بات یہ ہے کہ بھارت کی 66 رنزکی جیت کے بعد بھی اس کا نیٹ رن ریٹ افغانستان اور نیوزی لینڈ سے نیچے ہے۔اب عقلی ومنطقی نتائج دیکھے جائیں تو کہانی یوں بنتی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،بھارت رن ریٹ بہتر کرنے میں کامیاب،افغانستان ہارگیا،عجب الزامات

گروپ 2 میں نیوزی لینڈ نمیبیا  اور افغانستان کو ہرادے کیونکہ دونوں کمزور ٹیمیں ہیں،عقلی نتائج کے اس طرح ہونے سے بھارت سیمی فائنل سے باہر ہوجائے گا کیونکہ اس کے اگلے دونوں میچز نمیبیا اور سکاٹ لینڈ سے جیتے جانے کے بعد بھی 6 پوائنٹس ہونگے،کیویز 8 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کے ہمراہ سیمی فائنل میں ہونگے ۔اب جیسے افغان ٹیم نے آج میچ کھیلا ہے،اس کے بعد آگے غیر عقلی اور غیر منطقی کہانی کچھ یوں بن سکتی ہے۔

نیمیبا نیوزی لینڈ کو ہرادے اور افغانستان بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے دے تو کیویز کا 4 پر ہی فل اسٹاپ ہوگا اور بھارت دونوں میچز جیت کر افغانستان کے 6 پوائنٹس کے برابر آئے گا لیکن نیٹ رن ریٹ آج کے میچ کی طرح ہر میچ میں اچھا کرے گا اور سیمی فائنل کا ٹکٹ لے گا۔

دوسرا غیر عقلی نتیجہ یہ ہے کہ نیوزی لینڈ نیمیبیا اور افغانستان کے خلاف 2 میچز میں سے ایک میچ جیتے،ایک ہارے تو بھارت کے لئے نیٹ رن ریٹ کی آپشن کے ساتھ گنجائش نکلے گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنلز شیڈول پہلے سے طے،پاکستان کہاں کھیلے گا،انجان بھی جان جائیں

آگے اس کے لئے کیا ہوسکتا ہے؟جمعہ کو نمیبیا کا میچ نیوزی لینڈ سے ہے۔یہ میچ شارجہ میں دوپہر 3 بجے ہوگا،اس کی پچ کتنی اسپن ٹریک بنائی جاسکتی ہے کہ کیویز جکڑے جائیں،یہاں اتنا آسان نہ ہوگا۔نیوزی لینڈ کا اصل میچ افغانستان سے اتوار 7 نومبر کو ابو ظہبی میں ہے،یہ وہ میچ ہے جو ٹارگیٹ کیا جاسکتا ہے،اس میچ کی پچ مکمل طور پر فل اسپن ٹریک والی ہوسکتی ہے۔افغانستان کے تمام 3 کوالٹی اسپنرز یہاں ایکشن میں ہونگے۔کیویز کو اسپن کے جال میں جکڑے جانے کی پوری کوشش ہوگی،یہاں اگر کیویز ہار گئے تو نمیبیا سے جیتنے کی صورت کے ساتھ نیوزی لینڈ کا 6 پر اسٹاپ لگے گا،افغانستان کا بھی 6 پر فل اسٹاپ ہوگا اور بھارت کا آخری میچ اگلے روز 8 نومبرکو دبئی میں ہوگا،اس کے سامنے مکمل ہدف موجود ہوگا کہ کتنے مارجن سے جیتنا ہے۔یہ اس کے لئے آسان ہوگا۔یہ تب ہے کہ جب کیویز کسی ایک میچ میں کسی ایک کے ہاتھوں جکڑے جائیں،کیا یہ ممکن ہے؟

عام حالات میں یہ ممکن نہیں ہے لیکن اگر افغانستان نے آج کے میچ کے برعکس کیویز کے خلاف فل ایکشن کے ساتھ میچ کھیلا،حقیقی طور پر جیت بھی لیا تو کہانی کو کنفرم مانا جائے گا اور پھر وہ بحث ہوگی کہ جس کا تصور بھی محال ہے۔

پچ،کنڈیش اور بہت کچھ کسی کے ہاتھوں میں ہے،چنانچہ بہت کچھ نہ ہوتے ہوئے بھی ممکن ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *