| | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل،بهارت کا ممکنہ راستہ،معاونت کی آپشنز

خصوصی رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں افغانستان کی بھارت کے ہاتھوں بڑی شکست،اس پر اٹھنے والے سوالات کی روشنی میں اب یہ سوال بھی اٹھنے لگا ہے کہ اس گروپ سے سیمی فائنل کی ٹکٹ کے لئے کس ٹیم کے پاس کیا راستہ ہے۔ان صفحات پر پہلے بھی وقفہ وقفہ سے ساری صورتحال کا تجزیہ پیش کیا جاتا رہا ہے،اب بھارت،افغانستان میچ کے بعد کی نئی پکچر کیا بنی ہے،اس کا جائزہ اور کس ٹیم کے پاس کیا ممکنہ راستے بچے ہیں،اس کا تذکرہ کیا جانا بھی ضروری ہے۔

ایسے حالات میں کہ جب افغانستان اور بھارت کے میچ کو بڑی باریک بینی سے دیکھا گیا ہے تو یہ ضروری ہوگیا ہے کہ ہم وقت سے پہلے بتاسکیں کہ کون سی ٹیم کہاں کھڑی ہے،اس کے پاس کیا پاور ہے اور وہ کتنی دوسروں کی محتاج ہے،تاکہ عین وقت پر جب ایسا ہو تو اسے سمجھا جاسکے اور ذہن میں رکھاجاسکے کہ یہ سب پہلے سے علم تھا،کسی نے کوئی اچانک پلان نہیں کیا ہے۔

تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ گروپ 2 سے پاکستان سیمی فائنل میں جاچکا ہے،باقی ایک سیٹ ہے اور 3 امیدوار ہیں۔ان میں نیوزی لینڈ،بھارت اور افغانستان شامل ہیں۔ان دونوں میں نیوزی لینڈ واحد ٹیم ہے کہ اس کے اپنے ہاتھوں میں تاحال ترکش کے پتے موجود ہیں،اس کے برعکس افغانستان اور بھارت کو اپنے تیر چلانے کے بعد نیوزی لینڈ کے ایک میچ کے نتیجہ  سے مسئلہ ہے۔

سب سے پہلے نیوزی لینڈ کا جائزہ

کیوی ٹیم کے 3 میچز میں 4 پوائنٹس ہیں اور اس کے 2 میچزنمیبیا اورافغانستان سے باقی ہیں۔کیوی ٹیم دونوں میچز جیتے تو سیمی فائنل پکا۔بھارت اور افغانستان کی چھٹی ہوجائے گی۔نمیبیا کو اس نے اگر 60 رنز کے مارجن سے ہرایا اور افغانستان سے 1 رن سے بھی ہارگئے تو بھی ان کا نیٹ رن ریٹ ایک اعشاریہ094 ہوگا،ایسے حالات میں بھارت کو اس سے اور افغانستان سے نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کے لئے اپنے میچز بڑے مارجن سے جیتنا ہونگے۔

افغانستان کا جائزہ

اس کے 4 میچز میں 4 پوائنٹس ہیں،ایک میچ نیوزی لینڈ کے خلاف باقی ہے۔اگر افغان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 12 رنز کے مارجن تک سے بھی ہرادیا اور بھارت اپنے 2 میچز مجموعی طور پر 120 رنزکے فرق سے بھی جیتا تو بھی  بھارت رہ جائے گا،افغانستان آگے ہوگا۔

بھارت کے چانسز

بھارتی ٹیم کے 3 میچز میں 2 پوائنٹس ہیں۔سکاٹ لینڈ اور نمیبیا سے میچز باقی ہیں۔بھارت  اگر اپنے دونوں میچز مجموعی طور پر 120سے 130 رنزجتنے مارجن سے جیتے تو اس کا نیٹ رن ریٹ ایک اعشاریہ303 ہوگا۔اس صورت میں بھی افغانستان بھارت سے آگے نکل سکتا ہے،اگر وہ نیوزی لینڈ کو 12 رنز سے ہرادے ،کیوی ٹیم جیتی تو ویسے ہی بھارت اور افغانستان فارغ ہونگے۔

کیوی ٹیم افغانستان کے خلاف کھیلنے سے قبل نمیبیا سے میچ کھیل کر اہنا نیٹ رن ریٹ اور بہتر کرلے گی۔بھارت کو بس ایک فائدہ یہ ہے کہ گروپ کا آخری میچ اس کا نمیبیا سے ہے۔کیوی ٹیم کی ایک شکست اسے میچ سے پہلے ہی بتادے گی کہ اسے کتنے مارجن سے جیتنا ہے۔

حاصل یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی شکست میں بھارت کا راستہ ہے اور اس راستہ میں نیٹ رن ریٹ کی بہتری بھی  ضروری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *